بال زیادہ ٹوٹ رہے ہیں یا روکھے اور بے جان ہوگئے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کی یہ آزمودہ ٹپ کا استعمال آپ بھی آج سے ہی کرنا شروع کردیں، ویڈیو

سردی ہو یا گرمی بال ٹوٹنے کا تعلق موسموں سے نہیں بلکہ ہماری غذا اور رہن سہن سے زیادہ ہوتا ہے مگر سردی میں خشکی زیادہ ہونے سے بھی بالوں کی جڑیں کمزرو ہونے لگتی ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹر عیسیٰ نے ایک آزمودہ ٹوٹکہ بتایا ہے جس کا استعمال آپ کے بالوں کو بھی نرم و ملائم اور گھنا کرنے میں مدد دے گا۔

ڈاکٹر عیسیٰ کا ٹوٹکہ:

اجزاء:

بھنڈی کے بیج/السی کے بیج/میتھی دانہ 2 چمچ
پانی ایک کپ
کارن فلور 2 چمچ
میٹھے بادام کا تیل 1 چمچ
ناریل کا تیل 1 چمچ

طریقہ:

٭ بھنڈی کے بیج آپ کو پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے اور اگر نہ ملیں تو ان کی جگہ آپ میتھی دانہ یا السی کے بیج بھی شامل کرسکتے ہیں۔
٭ بھنڈی کے بیجوں کو اچھی طرح پانی کے ساتھ پکائیں یہاں تک کہ ایک گاڑھا سا مادہ تیار ہو جائے۔
٭ اب اس پانی کو چھان کر ایک پیالے میں رکھیں۔
٭ جب یہ نیم ٹھنڈا ہونے لگے تو اس میں کارن فلور، بادام کا تیل، ناریل کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس مکسچر کو اپنے بالوں میں ہفتے میں 3 مرتبہ لگائیں اور فائدہ اٹھائیں۔

فائدہ:

٭ روکھے اور بے جان بالوں میں جان آئے گی۔
٭ بال ٹوٹنے کم ہو جائیں گے۔
٭ خشکی کا ایک اچھا توڑ ہے۔
٭ بال نرم و ملائم اور سیدھے ہوں گے۔

Girtay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Girtay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girtay Aur Be Jan Balon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4905 Views   |   23 Dec 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بال زیادہ ٹوٹ رہے ہیں یا روکھے اور بے جان ہوگئے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کی یہ آزمودہ ٹپ کا استعمال آپ بھی آج سے ہی کرنا شروع کردیں، ویڈیو

بال زیادہ ٹوٹ رہے ہیں یا روکھے اور بے جان ہوگئے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کی یہ آزمودہ ٹپ کا استعمال آپ بھی آج سے ہی کرنا شروع کردیں، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال زیادہ ٹوٹ رہے ہیں یا روکھے اور بے جان ہوگئے ہیں تو ڈاکٹر عیسیٰ کی یہ آزمودہ ٹپ کا استعمال آپ بھی آج سے ہی کرنا شروع کردیں، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔