سردیوں میں بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔ خشخاش اور سفید تل کو ایک ساتھ کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کے بھی کام آئیں

موسم اب ملک بھر میں تبدیل ہو چکا ہے اور زیادہ تر علاقوں میں ٹھنڈ شروع ہوچکی ہے۔ کہیں ٹھنڈی ہوا ہے تو کہیں بناء ہوا کے درجہ حرارت زیادہ ہے تو کہیں ٹھنڈک کے ساتھ نمی بھی بڑھ رہی ہے۔ یہ موسم شاید گرمی سے تو بہتر ہے کہ اس میں پسینہ نہیں آتا لیکن پیشاب زیادہ آنے کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ کچھ بچوں کو تو ویسے بھی بیڈ ویٹ کا مسئلہ ہوتا ہے لیکن سردی میں یہ زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے مائیں بھی پریشان ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں خشخاش اور سفید تلوں کے فائدے جس سے یہ مسئلہ بھی کنٹرول میں آئے اور دیگر جسمانی مسائل بھی کم ہوسکیں۔

٭ سفید تل:

سفید تل کھانے میں بھی ذائقہ دار ہوتے ہیں ان سے بنے لڈو تو اس موسم میں سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ ان میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ جسم کو طاقت بھی دیتے ہیں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

٭ خشخاش:

ایک چائے کا چمچ خشخاش میں 46 کیلوریز، 1.6 گرام پروٹین، 3.7 گرام چکنائی، 1.7 گرام فائبر، میگنیز، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، زنک، تھیامین،آئرن اور کیمیا پولی فینل پایا جاتا ہے جو اسے ہماری صحت کے لیے مفید بناتا ہے۔

فوائد:

سفید تل اور خشخاش کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ طاقت کا بڑا خزانہ حاصل کرسکتے ہیں جیسے کہ:
٭ پیشاب بار بار آنے اور تکلیف یا جلن کے ساتھ پیشاب آنے کا مسئلہ ان دونوں چیزوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کنٹرول میں آ جائے گا۔
٭ ہڈیوں کی کمزوری اور بار بار گرنے یا تھکان کی وجہ سے مرجھائے ہوئے جسم کو دوبارہ فریش کرنے کی طاقت ان دونوں اجزاء میں پوشیدہ ہے۔
٭ جن لوگوں میں خون کی کمی ہوتی ہے وہ اس نسخے کو ضرور استعمال کریں اور اس کے ساتھ تمام تر ادویات وقت پر استعمال کریں، یہ قدرتی طور پر جسم میں خون کی افزائش کا ذریعہ بنتا ہے۔
٭ شوگر کے مرض میں خشخاش مفید ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والے زخموں یا ٹوٹے ہوئے ناخنوں کو دوبارہ بڑھانے میں سفید تل فائدے مند ہیں۔
٭ خشخاش اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی وجہ سے وزن کم کرتی ہے جبکہ سفید تل ڈائٹنگ کی وجہ سے ہونے والی کمزوری کو متوازن رکھتا ہے جس سے انسانی جسم میں بھرپور طاقت پیدا ہوتی ہے۔

Till Aur Khashkhash Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Till Aur Khashkhash Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Till Aur Khashkhash Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4742 Views   |   01 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

سردیوں میں بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔ خشخاش اور سفید تل کو ایک ساتھ کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کے بھی کام آئیں

سردیوں میں بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔ خشخاش اور سفید تل کو ایک ساتھ کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کے بھی کام آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ نہیں ہوگا ۔۔ خشخاش اور سفید تل کو ایک ساتھ کھانے کے کچھ ایسے فائدے جو اس موسم میں آپ کے بھی کام آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔