اولاد دیر سے ہونا یا نہ ہونا۔۔ مہنگے ٹماٹر مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کا آسان علاج، جانیں ٹماٹر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

آج کل ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، کھانا پکانے کے لئے بھی اس کو استعمال کرنا مشکل ہوگیا ہے اگر ایسے ہی ٹماٹر مہنگے ہوتے گئے تو ایک وقت آئے گا یہ قیمتی سبزیوں میں ہی شمار ہوں گے۔ ہر پھل اور سبری کا اپنا الگ فائدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کا ذائقہ بھی ایک دوسرے سے منفرد ہے۔
ہم نے پہلے کئی مرتبہ آپ کو ٹماٹروں کے فائدے بتائے ہیں کبھی صحت کے اعتبار سے تو کبھی جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے، کبھی جسم کے درد کو ختم کرنے کے لئے تو کبھی کلیننگ کے لئے۔
لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ٹماٹر بانجھ پن کو کیسے دور کرتا ہے؟ بانجھ کی اصطلاح صرف ایک خاتون کے لئے استعمال کرنا درست نہیں ہے کیونکہ بعض اوقات کمی مردانہ جسم میں بھی ہوتی ہے جس پر کوئی دو رائے نہیں ہے اور یہ کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا علاج ممکن نہ ہو۔

ٹماٹر اور مردانہ بانجھ پن:

ٹماٹروں میں پایا جانے والا اجزاء لائیکوپین مرد انہ سپرم کی صلاحیت میں بہتری لاتا ہے۔
حالیہ تحقیق کے مطابق صحت مند مرد دن میں ایک مرتبہ ٹماٹر کے پیسٹ کے 2 چمچے اگر کھائیں تو ان کے مادّہ تولید کی صلاحیت اور صحت پہلے سے زیادہ بہتر ہو جاتی ہے۔ اگر آپ یہ پیسٹ نہیں کھان اچاہتے لیکن اسی مقدار میں لائیکو پین حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 2 کلو پکے ہوئے 1 دن میں کھانے ہوں گے۔
ایسے جوڑے جو بے اولاد ہوتے ہیں ان میں سے اب نصف مردوں کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے جو لائیکوپین کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے، لہٰذاایسے میں ٹماٹر کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔
نیوٹریشنل جنرل آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق وہ مرد حضرات جو سمجھتے ہیں کہ انہیں ڈاکٹری علاج نہیں کروانا چاہیے اور حکیمی نسخوں پر چلنا چاہیے تو اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کھانے پیسے اور متوازن غذا کے لئے خود کو تیار کریں اور قدرتی اجناس کھانے پر زور دیں کیونکہ بعض اوقات بہتر طرزِ زندگی نہ ہونا جنسی مسائل کو جنم دیتاہے۔

Tamatar Aur Mardana Banjh Pan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tamatar Aur Mardana Banjh Pan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Aur Mardana Banjh Pan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6076 Views   |   31 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

اولاد دیر سے ہونا یا نہ ہونا۔۔ مہنگے ٹماٹر مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کا آسان علاج، جانیں ٹماٹر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

اولاد دیر سے ہونا یا نہ ہونا۔۔ مہنگے ٹماٹر مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کا آسان علاج، جانیں ٹماٹر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اولاد دیر سے ہونا یا نہ ہونا۔۔ مہنگے ٹماٹر مردوں میں بڑھتے ہوئے بانجھ پن کا آسان علاج، جانیں ٹماٹر میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔