ناریل کا تیل ہر گھر میں استعمال ہونے والاایک عام تیل ہے جس کو خواتین ہی نہیں بلکہ مردحضرات اور عمر رسیدہ افراد بھی شوق سے استعمال کرتے ہیں اور بچے تو زیادہ تر اس کی خوشبو کی وجہ سے اس کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ناریل ہم کھاتے بھی ہیں اور جب اس کے تیل کو استعمال کیا جائے یا جس بوتل میں اس کو رکھا جاتا ہے اس کو کھولا جائےتو آپ کو اس کی خوشبو ایسی لگتی ہے کہ بس اس کو ابھی ہی کھالیں اور عموماً بچے بھی اس کو اسی لئے پسند کرتے ہیں۔
ناریل کے تیل میں وٹامن اے، ڈی، بی 6، کے، میگنیشئم، کوبالامن،ڈائٹری فائبر، سوڈیم، کاربوہائیڈریٹ اور صفر کولیسٹرول پایا جاتاہے اس کے اتنے ڈھیروں فوائد ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو پہلے بھی بتا چکے ہیں اور اب بھی بتا دیتے ہیں:
فوائد:
• یہ بلڈشوگر لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
• ناریل کا تیل جسم میں ہارمونز کے نظام کو متوازن کرنے اور تھائی رائڈ جیسی بیماریوں سے بچانے میں مفید ہے۔
• یہ جسم کو لمبے عرصہ تک توانائی فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم سسٹم کو تیز کرتا ہے۔
• اس کے ذریعے جسم کی چربی جلد ہی گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔
• ناریل کا تیل تیزابیت اور پیٹ کے اندرونی مسائل کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔
• السر سے بچانے میں بھی مفید ہے۔
• یہ بخار کو کم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔
• اس کا استعمال جلد اور بالوں کی بہترین نشونما اور خوبصورتی کے لئے کارآمد ہے۔
گھر میں بنانے کا طریقہ:
ناریل کے تیل کو گھر میں بنانے کے لئے:
دو ناریل توڑ لیں اور ان کے چھلکے اتار لیں۔
• اب ناریل کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔
• پھر کٹے ہوئے ناریل کے چھوٹے ٹکڑوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر ان کو بلینڈ کرلیں۔
• بلینڈ کرنے کے بعد ناریل کے اس رس کو چھننی کی مدد سے چھان لیں۔
• اور پانی الگ کرلیں۔
• اب آپ الگ کیئے ہوئے ناریل کے گاڑھے رس کو دو دن کے لئے فریج میں رکھ دیں تاکہ یہ اچھی طرح جم جائے۔
• پتیلی کو گرم کریں اس میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور فریج کے جمے ہوئے اس ناریل کے رس کو اس میں ڈال کر خوب اچھی طرح پکائیں۔
• جب تک ناریل کے ذرے براؤن نہ ہوجائیں اس کو پکاتے جائیں۔
• اب ان براؤن ذروں کو چھان لیں۔
• لیجئیے تیار ہے گھر کا بنا فوائد سے بھرپور خالص ناریل کا تیل۔