نمبر اچھے نہیں آتے، جو پڑھا وہ بھول جاتے ہیں ؟ دماغ کی طاقت کو بوسٹ کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے، اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانے والے 5 سپر فوڈ کون سے ہیں؟

ہمارا دماغ ہمارے جسم کا وہ حصہ ہے جو کہ پورے جسم کو چلاتا ہے ، دماغی صلاحیتوں کو استعمال میں لاکر انسان کہیں سے کہیں پہنچ جاتا ہے۔ ان کو بڑھانے اور ان کو کارآمد بنانے کے لئے اس کی کچھ ورزشیں بھی ہوتی ہیں جن کو کر کے آپ اپنی دماغی صلاحیتوں کو تیز تر کرتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ اپنے بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوتے ہیں کہ ان کا دماغ کمزور ہے جو پڑھتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں ، یا کوئی کام کہو تو وہ بھی یاد نہیں رہتا، نمبر اچھے نہیں آتے وغیرہ وغیرہ ۔ ۔تو ہم یہاں آپ کا یہ مسئلہ حل کرتے ہوئے کچھ ایسی غذائیں آپ کو بتا رہے ہیں جو خاص طور پر دماغ کو تیز کرتی ہیں ، یادداشت کو بہتر بناتی ہیں اور دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ ان میں سے بیشتر آپ جانتے ہوں گے لیکن اس کو اس مقصد کے تحت اگر اسی طرح کھایا جائے جیسے کہ اس کا وقت ہے تو یہ اپنا کام دکھاتی ہیں ورنہ سارا کھایا پیا آپ بیکار کر دیتے ہیں۔

بادام اور اخروٹ

بادام اوراخروٹ میں الفا لینولینک ایسڈ اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اس پروٹین کو دماغ میں بننے سے روکتا ہے جو دماغ کو نقصان پہنچاتا ہے، اخروٹ ہمارے خون کی شریانوں کو کھولتا ہے اوردماغ کو خون کی روانی بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اخروٹ کے بارے میں کہتےہیں کہ یہ دماغ کی شکل کا ہوتا ہے اسی لئے یہ دماغ کی کارکردگی کو بوسٹ کرتا ہے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیاں ہر گھر میں استعمال ہوتی ہیں اس میں پتوں والے شلجم، پالک، پتوں والے چقندروغیرہ۔ یہ سبزیاں بہت مہنگی بھی نہیں ہوتی اور ہر ایک کی پہنچ میں ہیں۔ اس میں فولیٹ، بیٹا کیروٹین، وٹامن کے، لیوٹین یہ ہماری دماغی صلاحیتوں کوبڑھانے کے لئے بہت کارآمد ہیں۔

مچھلی

مچھلی میں ان سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں ،اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے ، ہفتے میں دو دفعہ مچھلی استعمال کریں ، ایسی مچھلیاں استعمال کریں جس میں مرکری کی مقدار کم ہو۔ جن لوگوں کو مچھلی سے الرجی ہو وہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ایسے سپلیمنٹس استعمال کریں یا مچھلی کے متبادل وہ غذائیں استعمال کریں جن میں اومیگا 3 موجود ہو جیسے کہ ۔السی کے بیج، ایواکاڈو، یا اخروٹ یا دوسرے نٹس وغیرہ

بیریز

بیریز میں فلیونائڈز ہوتے ہیں جو دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہیں۔ اس میں بلیوبیری، اسٹرابیری، اور بلیک بیریز وغیرہ، اس میں موجود اجزاء دماغی کارکردگی کو بوسٹ کرتی ہیں۔

چائے یا کافی

ان میں موجود کیفین دماغ کو الرٹ رکھتی ہے ، اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چائے اور کافی پینے والے لوگ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ الرٹ، تیزاور حاضردماغ ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ لمبے عرصے تک اپنے دماغی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔

Dimagh Tez Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dimagh Tez Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dimagh Tez Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3502 Views   |   18 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نمبر اچھے نہیں آتے، جو پڑھا وہ بھول جاتے ہیں ؟ دماغ کی طاقت کو بوسٹ کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے، اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانے والے 5 سپر فوڈ کون سے ہیں؟

نمبر اچھے نہیں آتے، جو پڑھا وہ بھول جاتے ہیں ؟ دماغ کی طاقت کو بوسٹ کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے، اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانے والے 5 سپر فوڈ کون سے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمبر اچھے نہیں آتے، جو پڑھا وہ بھول جاتے ہیں ؟ دماغ کی طاقت کو بوسٹ کرنے، یادداشت کو بہتر بنانے، اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بڑھانے والے 5 سپر فوڈ کون سے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔