گیس کم آتی ہے، اس لیے روٹی نرم نہیں بنتی ۔۔ جانیں سردیوں میں روٹیوں کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ جو انہیں دن بھر نرم رکھے

سردی میں اکثر و بیشتر رات میں بچ جانے والی روٹی صبح تک کڑک ہو جاتی ہے چاہے اس کو رومال میں بند کرکے حفاظت سے فریج میں رکھیں یا ہاٹ پاٹ میں۔ یہ ہر گھر میں خواتین کا ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے بچ جانے والی روٹیاں ضائع ہو جاتی ہیں۔

آج جانیئے روٹی کو کیسے نرم رکھا جائے کہ وہ دو دن تک بھی خراب نہ ہو اور نہ سخت ہو۔ کیونکہ بعض اوقات گیس بھی نہیں آتی ہے اور کم گیس کی وجہ سے بھی روٹی ذرا کڑک بنتی ہے جس کو کچھ دیر رکھنے کے بعد وہ چبائی نہیں جاتی ایسے میں جانیں آسان طریقہ :

ٹپس

٭ روٹی کو نرم رکھنے کے لئے آپ نرم آٹا گوندھیں کیونکہ نرم آٹے کی پکی ہوئی روٹی دیر تک نرم ہی رہتی ہے۔

٭ روٹی کے رومال میں ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا رکھنے سے بھی روٹی نرم رہتی ہے۔

٭ روٹی کو بنانے کے بعد اس پر ہلکا سا آئل لگا دینے سے بھی روٹی نرم رہتی ہے۔

٭ روٹی کو ہاٹ پاٹ میں رکھنے سے پہلے اس میں ایک لونگ ڈال دیں اس سے بھی آپ کی روٹی بلکل نرم رہے گی۔

٭ روٹی کو کپڑے کے رومال میں لپیٹ کر اس کو پلاسٹک شاپر میں باندھ کر پھر رکھیں۔ تو اس سردی روٹی کو نرم رکھیں اور ہمیشہ یہی ٹپس استعمال کریں۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   533 Views   |   13 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گیس کم آتی ہے، اس لیے روٹی نرم نہیں بنتی ۔۔ جانیں سردیوں میں روٹیوں کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ جو انہیں دن بھر نرم رکھے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گیس کم آتی ہے، اس لیے روٹی نرم نہیں بنتی ۔۔ جانیں سردیوں میں روٹیوں کو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ جو انہیں دن بھر نرم رکھے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.