اس معاشرے میں بیٹے ہی نہیں بلکہ بیٹیاں بھی ماں باپ کا بڑا سہارا ہیں۔ جی ہاں بالکل آپ نے صحیح پڑھا ہے آج ہم ایک ایسی بیٹی کی بات کرنے جا رہے ہیں جس نے والدین کو غربت سے نکال کر کروڑوں کے محل میں لے آئی ہے، آئیے ان کے بارے میں جانتے ہیں۔
یہ معصوم و خوبصورت لڑکی کوئی غیر ملکی نہیں بلکہ ایک پاکستانی ہے جس کا تعلق گاؤں سے ہیں اور اس کا نام ہے الیزا سحر۔ انہیں تقریباََ ہر کوئی ہی جانتا ہے کیونکہ یہ فیس بک اور یوٹیوب پر مختلف طرح کی ویڈیوز بناتی ہیں ۔ ان پر ایک وقت ایسا تھا کہ بھائی کے پاس گھر میں صرف موبائل تھا مگر اس کی حالت بھی کچھ زیادہ اچھی نہ تھی۔
مگر انہیں دوستوں نے یہ ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا کہ تم یوٹیوب پر کام کیوں نہیں کرتی جبکہ اس سے پہلے میں نے یوٹیوب تک کا نام ہی نہیں سنا تھا اور جب یہ کام شروع کیا تو لوگوں نے مجھے بہت برا کہا جس پر پریشان ہو جاتی تھی پر والدین نے سہارا دیا۔ اور آج یہ اس مقام پر پہنچ چکی ہیں کہ والدین کو 2 کروڑ کا گھر بنا کر دیا ہے۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو بتاتے چلیں کہ یہ گاؤں کے کلچر کو پروموٹ کرتی ہیں یعنی کہ کبھی جانوروں کاخیال رکھتے ہوئے نظر آتی ہیں تو کبھی کھیتوں میں فصلوں کو پانی دیتے ہوئی دیکھائی دیتی ہیں۔
اور تو اور اب یہ موٹر سائیکل بھی چلانے لگیں ہیں۔ ان کے والد چوہدری محمد سعید اور والدہ دونوں کا ہی یہ کہنا ہے کہ جس طرح بیٹوں کو ہم سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح بیٹیوں کو بھی حوصلہ دیتے ہیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں ۔
اس کےعلاوہ والد ہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ہماری خاطر پارلر میں بھی کام کیا اور لوگوں کو ان کے گھر کی مختلف تقریبوں میں جا کر مہندی بھی لگاتی تھیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2 Caror Ka Ghar Bana Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2 Caror Ka Ghar Bana Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.