نیند میں کمی یا زیادتی۔۔۔ 6 ایسی خاموش عادات اور علامات جن کا تعلق دل کی تباہی سے ہے

دل کی بیماریاں عام طور پر جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اور اگر جان بچ بھی جائے تو بھی انسانی صحت کے لئے رسکی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ دل کی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔ اکثر دورہ پڑنے یا دل کو دیگر امراض لاحق ہونے سے قبل کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن کچھ خاموش علامتیں ضرور ہوتی ہیں جن پر اگر بر وقت غور کرلیا جائے تو ان سے بچا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسی علامتوں اور عادتوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو بظاہر بہت معمولی لیکن حقیقت میں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں

1- اینٹی بایئوٹکس کا زیادہ استعمال

اینٹی بایئوٹکس کا زیادہ استعمال دل کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بہت زیادہ عرصے تک اینٹی بایئوٹکس دواؤں کا مستقل استعمال دل کی بیماریوں کو بڑھاتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان دواؤں کا استعمال ترک کردیں بلکہ ان کو صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی کھائیں تو بہتر ہے۔

2- حد سے زیادہ ذمہ داری اٹھانا

کیا آپ کو اپنے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داری محسوس ہوتی ہے؟ یا آپ غیر معمولی طور پر دوسروں سے سنجیدہ مزاج رکھتے ہیں تو آپ کو یقینی طور پر اپنے مزاج میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ دیگر ممالک میں اس مسئلے کے حل کے لئے “لافٹر تھیراپیز“ بھی کروائی جاتی ہیں۔ سنجیدہ مزاج اور اسٹریس دل پر دباؤبڑھاتا ہے اس لئے بہت زیادہ سنجیدہ رہنے سے گریز کریں۔ دوستوں کے ساتھ ہفتے میں ایک بار باہر ضرور جائی یا کوئی کامیڈی فلم دیکھیں تا کہ اسٹریس لیول کم ہوسکے

3- زیادہ سونا یا کم سونا

انسومنیا یعنی نیند کی شدید کمی دل کے لئے شدید رسک ہے اگر ہفتے میں تین بار نیند کی کمی کا شکار ہوں تو اسے وارننگ سائن سمجھیں۔ اسی طرح اگر آپ 9 گھنٹوں سے زیادہ وقت کے لئے سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت دل کی بیماری کا خطرہ 30 گنا بڑھا دہتی ہے۔ یہاں تک کے دوپہر میں قیلولہ کا عمل بھی خطرناک ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق 58 فیصد خواتین جو دوپہر میں سونے کی عادی ہوتی ہیں ان میں موت کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔

4- دانت صاف نہ کرنا

شاید سننے میں یہ عجیب لگے لیکن گندے دانتوں کا تعلق دل کی صحت سے بھی ہوتا ہے۔ دانتوں کی بری صحت بیکٹیریل انفیکشن بڑھاتی ہے اور اس سے شریانوں ی بیماری ہوسکتی ہے اس لئے سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد دانتوں کو برش کریں اور ضرورت ہو تو ڈینٹسٹ سے بھی دانت صاف کروائیں

5- خوراک

اگر آپ سوچتے ہیں کہ دل کی بیماریوں کے لئے آپ کی عمر ابھی بہت کم ہے تو آپ کو مطالعہ کرنا چاہیئے کہ دل کے امراض اب کم عمر لوگوں حتٰی کے بچوں میں بھی پائے جاتے ہیں اور ان کی بڑی وجہ خوراک میں بے اعتدالی ہے۔ بڑا گوشت، تمباکو اور الکوحول یا فاسٹ فوڈ کا زیادہ رجحان دل کی بیماریوں کی شرح میں اضافہ کررہا ہے

6- آنکھوں کے گرد ہالہ

اگر آپ کی آنکھوں کی پتلیوں کے اطراف سفید ہالہ نمودار ہورہا ہے تو یہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے کی طاقتور نشانی ہے۔ جسم میں کولیسٹرول یا چکنائی کی سطح میں اضافہ ہونا سیدھا دل کی بیماریوں کی طرف لے جاتا ہے اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
بشکریہ: ہماری ویب

Neend Ki Kami Ya Ziadti

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neend Ki Kami Ya Ziadti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neend Ki Kami Ya Ziadti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7704 Views   |   20 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

نیند میں کمی یا زیادتی۔۔۔ 6 ایسی خاموش عادات اور علامات جن کا تعلق دل کی تباہی سے ہے

نیند میں کمی یا زیادتی۔۔۔ 6 ایسی خاموش عادات اور علامات جن کا تعلق دل کی تباہی سے ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیند میں کمی یا زیادتی۔۔۔ 6 ایسی خاموش عادات اور علامات جن کا تعلق دل کی تباہی سے ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔