طب نبویﷺ سے کچھ خاص آپ کے لئے متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرنے والی غذا جو انسان کو قابل رشک صحت اور غیرمعمولی طاقت سے نوازتی ہے۔

اگر ہم حضرت محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے صرف ’نسخہ تلبینہ‘("جو" کا شہد اور دودھ میں پکا ہوا دلیہ) کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو بے شمار جسمانی و روحانی فوائد سے مالا مال ہوکر نہ صرف صحت مند زندگی گزار کرسکتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثالی نمونہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔
1۔ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کے لئے جو کا دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت اتار دیتا ہے۔ (ابن ماجہ)
پریشانی اور تھکن دور کرنے کے لئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے:
2۔ تلبینہ دل کے تمام مسائل کا مکمل علاج ہے۔ (بخاری و مسلم)
3۔ تلبینہ مریض کے دل کو سکون دیتا ہے اور وحشت کو دور کرتا ہے۔ (مشکوٰۃ رقم الحدیث 4080)
4۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبرئیل ؑ سے فرمایا کہ: جبرئیل میں بہت تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیل ؑ نے جواب میں عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ آپ تلیبنہ استعمال کریں۔

تلبینہ کے طبی فوائد

1۔ غم کو دور کرتا ہے۔
2۔ مایوسی کا علاج ہے۔
3۔ السر کے مریضوں کے لئے آسمانی علاج ہے ۔
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی کو پورا کرتا ہے۔
5۔ حافظہ کی کمی کو فوری دور کرتا ہے۔
6۔ جگر کے امراض میں بہت مفید ثابت ہوا ہے ۔
7۔ قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے ۔
8۔ کولیسٹرول کی زیادتی ختم کردیتا ہے۔
9۔ ذیابیطس کے مریضوں کی بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔
10۔ دل کے مریضوں کی شفایابی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
11۔ ذہنی اور دماغی امراض میں فائدہ دیتا ہے ۔
12۔ آنتوں کی تکالیف کا ازالہ کرتا ہے۔
تلبینہ سے متعلق جدید دنیا کے انکشافات
تلبینہ تین اجزاء پر مشتمل ایک قوت بخش غذائی مرکب کا نام ہے۔ جس میں جزو اعظم "جو"ہے اور بقیہ دو اجزاء دودھ اور شہد ہیں" جو "کوٹ کر دودھ میں پکائے جاتے ہیں اور شہد کو مٹھاس کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
جدید سائنس بھی اس مرکب کو انسانی جسم کے لئے بہت مفید قرار دیتی ہے۔ امریکا کے ماہرین غذائیات کی تحقیق کے مطابق یہ غذا خون میں شکر اور چربی کی مقدار کو متوازن اور منظم رکھتی ہے۔ جو میں چیپ دار ریشے ہوتے ہیں جو خون میں کولیسٹرول اور شکر کی مقدار کو گھٹا دیتے ہیں۔ ڈاکٹر جیمس اینڈرسن اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جو کا ریشہ جب قولون میں پہنچتا ہے تو اس میں ان جراثیم کے عمل سے شحمی تیزابات پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں خمیری کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ تیزابات خون میں جذب ہوکر جسم میں نشاستے کی پیدائش بند کردیتے ہیں۔ جس سے خون میں شکر کی مقدار کم اور مستحکم ہوجاتی ہے اور یہ بات ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خاص طور پر مفید ہے۔ چنانچہ جو، دودھ اور شہد کی باہمی آمیزش سے جو مرکب تیار ہوتا ہے وہ نہ صرف ایک مفید غذا ہے بلکہ بہت سے امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ مثلاً دل کی دھڑکن اور بلند فشار خون، خون میں چربی کی زیادتی اور گاڑھا پن، دل کے والو کی پیچیدگیاں، معدے کی خشکی اور گرمی، معدے کی تیزابیت، نگاہ کی کمزوری، بھوک کی کمی، بیماری کے بعد کی کمزوری، دائمی قبض، حاملہ خواتین کی کمزوری، وساوس اور وحشت قلب، پیشاب کے امراض خاص طر پر جلن، گردے کا انفیکشن اور پتھری کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے پتھری بننے کی رفتار میں بہت کمی آجاتی ہے۔
شوگر کے مریض افراد کو چاہئے کہ کسی بھی طریقہ سے تلبینہ بنائیں لیکن شہد بیری کا عمدہ اور معیاری ہی استعمال کریں تاکہ ان کی شوگر اعتدال پر رہے۔

Talbina Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Talbina Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Talbina Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3250 Views   |   05 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

طب نبویﷺ سے کچھ خاص آپ کے لئے متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرنے والی غذا جو انسان کو قابل رشک صحت اور غیرمعمولی طاقت سے نوازتی ہے۔

طب نبویﷺ سے کچھ خاص آپ کے لئے متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرنے والی غذا جو انسان کو قابل رشک صحت اور غیرمعمولی طاقت سے نوازتی ہے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طب نبویﷺ سے کچھ خاص آپ کے لئے متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرنے والی غذا جو انسان کو قابل رشک صحت اور غیرمعمولی طاقت سے نوازتی ہے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔