جلد کے مسائل دور کرنے کے لئے وٹامن سی ٹونر کتنا ضروری ہے؟ جانیئے گھر میں بہترین وٹامن سی ٹونر بنانے کا آسان طریقہ

وٹامن سی سیرم داغ دھبوں، دانوں، کیل مہاسوں، جھائیوں اور جلد کے ہر قسم کے مسائل دور کرنے کے لئے بہترین ہے لیکن اب اس کے لئے باہر سے مہنگے مہنگے وٹامن سی سیرم خریدنے کے بجائے گھر پر خود ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے وٹامن سی سیرم بنا سکتے ہیں۔

• وٹامن سی سیرم استعمال کرنے کے فوائد

نکھری ہوئی صحت مند اور چمکدار جلد ہر مرد و عورت کا خواب ہوتا ہے صحت مند جلد کے لیے کئی عوامل کردار ادا کرتے ہیں، کچھ وٹامن جلد کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور جلد کے مختلف مسائل سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔، انہی میں ایک مقبول وٹامن جو جلد کے لیے فوائد سے بھرپور ہوتا ہے وہ ہے وٹامن سی یہ وٹامن قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہترین ہے۔

اس کے علاوہ یہ آپ کی جلد کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے، وٹامن سی ضرورت سے زیادہ چہرے پر آئل آنے سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے، یہ کالی رنگت کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو جلد کی رنگت گورا بنانے میں مدد دیتا ہے، یہ جلد پر کیل مہاسوں کی نشوونما کو بھی روکتا ہے اور آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

وٹامن سی دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بھی حفاظت کرتا ہے اور بڑھاپے کے آثار کو کم کرتا ہے، آپ گھر میں سادہ وٹامن سی ٹونر تیار کر سکتے ہیں، گھریلو اجزاء ے تیار اس وٹامن سی ٹونر کا استعمال آپ کو جلد کے متعدد مسائل سے لڑنے میں مدد دے گا۔

تو آیئے پھر جان لیتے ہیں گھریلو اجزاء سے وٹامن سی سیرم بنانے کا آسان طریقہ تاکہ آپ کی جلد کے مسائل بھی دور ہو سکیں۔

• گھریلو اجزاء سے وٹامن سی سیزم بنانے کا طریقہ

• اجزاء

وٹامن سی کی گولیاں 3 سے 4 عدد

گرین ٹی 1 سے 2 ٹی بیگ

پانی ایک سے ڈیڑھ کپ

• ترکیب

ایک سے ڈیڑھ کپ پانی میں گرین ٹی تیار کریں جب یہ ٹھنڈی ہو جائے تو اس میں وٹامن سی کی گولیاں چورا کر کے ڈال لیں اب اس مکسچر کو اچھی طرح ہلائیں اور کسی اسپرے بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔

آپ اس گھریلو وٹامن سی ٹونر کو جب چاہے جلد پر چھڑک سکتے ہیں اسے رات میں چہرے پر لگا کر سونے سے حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے، اس ٹونر کو آپ 7 دن تک فریج میں رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں اس کے استعمال سے چند ہی دنوں میں جلد کے مسائل میں واضح فرق نظر آئے گا۔

Jild Ke Masail Door Karne Ke Liye Vitamin C Toner Kitna Zaroori Hai

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jild Ke Masail Door Karne Ke Liye Vitamin C Toner Kitna Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jild Ke Masail Door Karne Ke Liye Vitamin C Toner Kitna Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5380 Views   |   24 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

جلد کے مسائل دور کرنے کے لئے وٹامن سی ٹونر کتنا ضروری ہے؟ جانیئے گھر میں بہترین وٹامن سی ٹونر بنانے کا آسان طریقہ

جلد کے مسائل دور کرنے کے لئے وٹامن سی ٹونر کتنا ضروری ہے؟ جانیئے گھر میں بہترین وٹامن سی ٹونر بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جلد کے مسائل دور کرنے کے لئے وٹامن سی ٹونر کتنا ضروری ہے؟ جانیئے گھر میں بہترین وٹامن سی ٹونر بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔