کیا آپ جائفل کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

دنیا کے بھر کھانوں میں جاءفل کو بطور مصالحہ کے استعما ل کیا جاتا ہے ۔ یہ اپنے منفرد ذائقہ اور خوشبو کی بنا پر میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوانوں کی زینت بنتی ہے ۔ قدرت نے جاءفل کے اندر اتنے صحت بخش اجزاء رکھے ہیں جن کا شمار ممکن نہیں ،یہ کئی بیماریوں میں بطور دوا استعمال کی جاتی ہے اور ساتھ جلد کئی مسائل کے حل کے لئے اپنا ثانی نہیں رکھتی ۔ اس میں وٹامن اے ،وٹامن سی،وٹامن ای،وٹامن بی6، میگنیز،میگنیشیم، کیلشیم ،کاپر،فاسفورس، فائبر، زنک اور آئرن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس کی تاثیر گرم اور خشک ہے ۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح ہماری صحت کو بہتر کرنے اور کئی امراض کے لئے شفا بنتی ہیں ۔

مجموعی صحت کی ضامن

جاءفل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہے ۔ یہ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے اور پیچیدہ امراض جیسے دل کے عارضے،جگر کے امراض اور کینسر سے تحفظ فرہم کرتی ہے ۔ اس کے لئے اسے کافی،جوس یا مختلف کھانوں میں چٹکی بھر ڈال کر استعمال کریں ۔

منہ کی ناخوشگوارمہک کا خاتمہ کرے

اس میں شامل اینٹی بیکٹیریل خواص کی بنا پر اسے منہ کے کئی امراض سے بچاءو کے لئے بطوردوا کے استعمال کیا جاتا ہے جو مسوڑھوں کی بیماری اور منہ کی ناخوشگوارار مہک کی وجہ بنتے ہیں ۔ اس کے ایسے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جس میں جاءفل کو شامل کیاگیا ہو ۔

ڈپریشن سے بچائے

اس میں ایسے کئی خواص پائے جاتے ہیں جو ہمارے مزاج (موڈ)کو بہتر بناتے ہیں ۔ اسی لئے اینٹی ڈپریشن ادوایات میں اس کا کثرت سے استعمال کیا جاتاہے ۔ بہتر موڈ کے لئے دودھ میں اس کی کچھ مقدار ڈال کر روز اپنی غذا میں شامل کریں ۔

بھر پور نیند کے لئے

نیند کی کمی (انسومنیا)کے مرض میں کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے یہ نہ صرف نیند کو بہتر کرتا ہے بلکہ اس دورانیہ میں بھی اضافہ کرتا ہے ہے جس کا اثر مجموعی صحت پر پڑتا ہے ۔ نیند کو بہتر بنانے کے لئے سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ میں چٹکی بھر ملا کر پی لیں ۔

ہر طرح کے درد میں آرام پہنچائے

اس کے انفلیمینٹری خواص کی وجہ سے یہ جسم میں ہونے والے مختلف درد اینٹھن اورسوجن کو دور کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔ متاثرہ جگہ پر اس کا تیل لگانے ہر طرح کے میں افاقہ ہوتا ہے ۔

نظام انہضام کو بہتر بنائے

یہ ہمارے نضام انہضام کو بہتر بناتی ہے ،قبض،اسہال اور گیس کی شکایت کو دور کرتی ہے ۔ اس کے لئے اسے کسی بھی سوپ یا دلیہ میں چٹکی بھر ملا کر استعمال کریں ۔

دماغی افعال کو بہتر کرے

اس میں شامل صحت بخش اجزاء ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں ۔ اسے کسی بھی کھانے کی چیز کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے ۔ جس سے نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھے گا بلکہ ذہنی صحت بھی بہتر رہے گی ۔

بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھے

اس میں موجود منرلز خون کی روانی اور دباءو کو بہتر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کا نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے ۔

جلد کی محافظ

جاءفل کی اینٹی مائیکروبیال اور اینٹی انفلیمینٹری خواص کی بنا پر یہ جلد کی حفاظت میں بے حد موءثر ثابت ہوتی ہے ۔ یہ بلیک ہیڈز،ایکنی اور جلد کے کھلے مسامات کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس کے لئے اس کی کچھ مقدار شہد میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ 20منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔

Jaiphal Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jaiphal Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaiphal Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4013 Views   |   04 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

کیا آپ جائفل کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ جائفل کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جائفل کھانے کے یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔