کیا آپ بھی گردن کی اضافی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ تو جانیں آسان گھریلو ٹپس!

جب آپ کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو اس کی پہلی نگاہ آپ ک چہرے پر پڑتی ہے، جبکہ دوسری نگاہ گردن پر ہوتی ہے، جس سے ان لوگوں میں احساس، کمتری پیدا ہو جاتی ہے جن کی گردن پر اضافی چربی ہوتی ہے یا جسے عام زبان میں ہم موٹی گردن بھی کہتے ہیں جوکہ بہت معیوب لگتا ہے اور پھر چہرے کا میک اپ گردن کے میک اپ کے بغیر نامکمل رہتا ہے . آج کل ہر دوسرا شخص گردن اور تھوڑی کی اضافی چربی ختم کروانے کے لیے کاسمیٹکس سرجری کروانے کا سوچتے ہیں مگر مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی نہیں کرواسکتا ہے۔
پریشان نہ ہوں! کے-فوڈز میں آج آپ کے لئے موجود ہیں کچھ ایسی ٹپس اور غذائیں جن کا استعمال آپ کی اس اضآفی چربی کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

گردن کے اطراف چربی جمع ہونے کی کیا وجہ ہے؟

گرد کے اطراف چربی جمع ہونے کی سب سے اہم وجہ اضافی وزن، موٹاپا، بڑھتی عمر کے اثرات، ایڈیما، ہائیپو تھائیرائیڈزم، کشنگ سنڈروم ، اور پولیسائیٹرک اووری سنڈروم شامل ہیں .

اس چربی کو ختم کرنا کیوں ضروری ہے؟

گردن کے اطراف موجود اضافی چربی کو ختم کرنا اس لئے ضروری ہے کیونکہ اس کا تعلق دل کی بیماریوں ، کولسٹرول لیول میں اضافے اور ذیابیطس سے ہوتا ہے.

ختم کرنے کے لئے گھریلو ٹپس:

٭ سلاد کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنائیں اور کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا نہ بھولیں۔
٭ تازہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کریں۔
٭ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پیئیں۔
٭ سوفٹ ڈرنکس اور کولڈرنکس پینا بالکل چھوڑ دیں۔
٭ دن میں 2 گلاس ایلوویرا کا جوس پیئیں یا اس کے گودے کو چبا کر کھائیں۔
٭ ایک کپڑے پر ایلوویرا کا گودا رکھیں اس کو اپنی گردن کو 20 منٹ کے لئے باندھ لیں اور پھر نیم گرم پانی سے گردن کو صاف کرلیں یہ طریقہ روزانہ دن میں ایک مرتبہ ضرور اپنائیں
٭ ایسی ورزش کریں جس میں گردن کو پہلے سیدھی جانب اور پھر بائیں جانب گھمائیں، یہ دن میں 4 مرتبہ 5 منٹ کے لئے لازمی کریں تاکہ گردن کے مسلز بھی حرکت میں آئیں۔
٭ لیموں کے چھلکے کو گردن کے نیچے سے اوپر کی جانب مل لیں، یہ ٹپ روزانہ 15 منٹ تک کریں، اس سے جلد بھی صاف ہوگی اور اسکن اپ لفٹ ہوگی، یوں آپ کی موٹی گردن کنٹرول میں آ جائے گی

۔

Gardan Ki Izafi Charbi Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gardan Ki Izafi Charbi Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ki Izafi Charbi Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6226 Views   |   27 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

کیا آپ بھی گردن کی اضافی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ تو جانیں آسان گھریلو ٹپس!

کیا آپ بھی گردن کی اضافی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ تو جانیں آسان گھریلو ٹپس! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی گردن کی اضافی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ تو جانیں آسان گھریلو ٹپس! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔