کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک کا استعمال آپ کو کونسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتا ہے؟ جانئیے پالک میں چھپے قدرت۔ کے انمول فوائد

پالک کو آئرن کا خزانہ کہا جاتا ہے، اس کے استعمال سے جسم میں آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوتی ہے ساتھ ہی یہ پانی کی کمی کو بھی دور کرتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک آپ کو کونسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتی ہے، آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

پالک کون سی جان لیوا بیماری سے بچا سکتی ہے

گٹ مائیکروبس نامی جرنل میں شائع ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پالک جین، آنتوں کی صحت اور کینسر کےدرمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے اس کے لیے ماہرین نے ایک موروثی کیفیت کا جائزہ لیا جسے ’ فیمیلیئل ایڈینومیٹس پولی پوسِس‘ کہا جاتا ہے یہ کیفیت والدین سے بچوں تک آتی ہے اور نوجوانوں میں غیرسرطانی رسولیوں کی وجہ بنتی ہے جنہیں آنتوں کے ابھار یا پولِپس کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پالک کھانے سے آنتوں کے سرطان کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

فیمیلیئل ایڈینومیٹس پولی پوسِس کون سی بیماری ہے؟v

اس مرض کے شکار افراد کی آنتوں میں بار بار گومڑیاں بنتی رہتی ہیں جنہیں سرجری کے ذریعے باہر نکالا جاتا ہے یہ آہستہ آہستہ کینسر کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔

ماہرین نے پالک سے اس مہلک بیماری کا علاج کرنے کے لئے اس ضمن میں’ فیمیلیئل ایڈینومیٹس پولی پوسِس‘ کے شکار جانوروں پر پالک کو آزمایا اس تحقیق کے دوران برف میں جمی پالک جانوروں کو 26 ہفتے تک کھلائی گئی جس کے بعد ان جانوروں کی آنتوں میں رسولیاں بننے کے عمل میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی جو بڑی اور چھوٹی آنت میں موجود تھیں۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ پالک سے آنتوں کے بیکٹیریا کی ڈائیورسٹی میں اضافہ ہوا یعنی مددگار بیکٹیریا کی تعداد بڑھی اور پھر ان کے جینیاتی اظہار میں بھی تبدیلی ہوئی جس سے کینسر کو روکنے میں مدد ملی اور اسی طرح پالک کھانے سے جانوروں کے جسم میں موجود اندرونی سوزش میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

تحقیق کے نتائج یہ سامنے آئے کہ پالک جب جانوروں کی آنتوں میں موجود رسولیوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے تو یہ انسانی جسم کے لئے بھی ایک اینٹی کینسر غذا ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پالک کھانے سے آنتوں میں مفید بیکٹیریا بڑھتے ہیں جو سرطان یعنی کینسر کو روکتے ہیں اور ہر وہ شخص ھو پالک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے اس پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 10 سے 15 فیصد افراد میں آنتوں کا سرطان موروثی ہوتا ہے اور اس طرح پہلے غیرسرطانی رسولیاں بنتی ہیں اور اس کے بعد سرطان پیدا ہوتا ہے جن افراد کو جینیاتی طور پر آنتوں کے سرطان کا خطرہ ہوتا ہے ان میں بھی پالک کا استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل آنتوں کے سرطان اور ہرے پتے والی سبزیوں کے باہمی تعلق پر کئی مرتبہ متعدد تحقیقات سامنے آ چکی ہیں، سبزیوں کا باقاعدہ استعمال آنتوں کے سرطان کا خطرہ کم کرتے ہوئے اسے کم بھی کر سکتا ہے کیونکہ اس میں فائبر اور دیگر فائدہ مند اجزا موجود ہوتے ہیں اس ہی لئے ہمیشہ ماہرین ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

Palak Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Palak Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palak Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5357 Views   |   23 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک کا استعمال آپ کو کونسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتا ہے؟ جانئیے پالک میں چھپے قدرت۔ کے انمول فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک کا استعمال آپ کو کونسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتا ہے؟ جانئیے پالک میں چھپے قدرت۔ کے انمول فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک کا استعمال آپ کو کونسی خطرناک اور جان لیوا بیماری سے بچا سکتا ہے؟ جانئیے پالک میں چھپے قدرت۔ کے انمول فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔