غریبوں کا چلغوزہ مونگ پھلی ۔۔ جانئے اس کے وہ فوائد جو مہنگے میوے کا کام کرتے ہیں

سردیوں کی آمد ہو اور مونگ پھلی کے ریڑے گلی کے کونے کوچے میں نہ دکھیں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ ہمارے یہاں سردیوں میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا خشک میوہ مونگ پھلی ہی ہے، کیونکہ اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور قیمت بھی مناسب ہوتی ہے۔ اس کے برعکس دوسرے میوہ جات جو یقیناً کھانے میں اچھے تو ہوتے ہیں لیکن ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں اور اگر بات کی جائے چلغوزے کی تو اسے خریدنا تو اب جیسے ناممکن سا ہوگیا ہے۔ خشک میوہ جات کی ہوشربا قیمتوں کے سبب عام آدمی صرف مونگ پھلی پر اکتفا کرنے پر مجبور ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کو غریبوں کا چلغوزہ بھی کہا جاتا ہے-

مونگ پھلی کے فوائد

اپنے اثرات اور فوائد کے اعتبار سے مونگ پھلی کسی بھی طرح دوسرے خشک میوہ جات سے کم نہیں ہے اور بیش بہا فوائد کا حامل خشک میوہ ہے اس کے کچھ فوائد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

پروٹین سے بھرپور غذا

ایک مٹھی مونگ پھلی سردی کے موسم میں پروٹین کی ضرورت کو نہ صرف پورا کرتی ہے بلکہ اس کا استعمال نہ صرف جسم کو گرمی اور توانائی فراہم کرتی ہے بلکہ سردی سے مقابلہ کرنے کی طاقت دینے کا بھی باعث بنتی ہے-

وزن کم کرنے میں مددگار

اگرچہ دیگر میوہ جات کی طرح مونگ پھلی میں بھی بڑی مقدار میں چکنائی موجود ہوتی ہے مگر یہ چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی ہے اس کے ساتھ اس کے اندر موجود فائبر اور پروٹین کی بڑی مقدار وزن کم کرنے مین معاون ثابت ہوتی ہے-

دل کی بیماری سے محفوظ رکھتی ہے

مونگ پھلی میں جو چکنائی موجود ہوتی ہے وہ جسم کے اندر موجود خطرناک کولیسٹرول کو کم کرنے کے باعث بنتی ہے اور اس سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوتے ہیں-

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید

مونگ پھلی کا شمار ایسی غذاؤں میں ہوتا ہے جو کہ کم نشاستے دار ہوتی ہیں اس کے اندر گلائکیمک کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جس سے خون میں موجود شوگر لیول کم ہوتا ہے اور ذیابطیس کے مریض کے لیے مونگ پھلی کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے-

معدنیات اور وٹامن سے بھرپور غذا

مونگ پھلی میں معدنیات ، وٹامن ، پروٹین ، اومیگا 3 ،اومیگا 6،بائيوٹین وٹامن 3، فاسفورس اور میگنلیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم کو قوت مدافعت فراہم کرتا ہے اور اس کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

Mong Phali Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mong Phali Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mong Phali Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2680 Views   |   02 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

غریبوں کا چلغوزہ مونگ پھلی ۔۔ جانئے اس کے وہ فوائد جو مہنگے میوے کا کام کرتے ہیں

غریبوں کا چلغوزہ مونگ پھلی ۔۔ جانئے اس کے وہ فوائد جو مہنگے میوے کا کام کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غریبوں کا چلغوزہ مونگ پھلی ۔۔ جانئے اس کے وہ فوائد جو مہنگے میوے کا کام کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔