سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے.. کس بیماری میں مبتلا تھے؟

پاکستان کے نامور سینئر اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے ہیں.

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے بات کرتے ہوئے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلعت حسین بڑے آدمی تھے جن کو مدتوں یاد رکھا جائیگا. طلعت حسین آرٹس کونسل کی گورنر باڈی کے ممبر بھی تھے جبکہ لٹریچر، ادب، تاریخ کے طالب علم تھے۔

واضح رہے کہ دہلی میں 1940 کو پیدا ہونے والے طلعت حسین میں دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا کی تشخیص ہوئی تھی. جس کی وجہ سے ان سے لوگوں کو پہچاننا بھی مشکل ہوگیا تھا. جبکہ حد سے بڑھی سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے تھے اور ان میں بار بار پانی بھر جاتا تھا، پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑتا تھا اور وہ کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے.

بیماری کی وجہ سے طلعت حسین ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے تھے، ان کا گھر پر علاج بھی جاری تھا. البتہ گزشتہ ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی.

Talat Hussain Died In Karachi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Talat Hussain Died In Karachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Talat Hussain Died In Karachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1020 Views   |   25 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 June 2024)

سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے.. کس بیماری میں مبتلا تھے؟

سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے.. کس بیماری میں مبتلا تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے.. کس بیماری میں مبتلا تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔