موٹے کپڑے اور سوئیٹر سے خارش ہوجاتی ہے۔۔ جانیں سردی کے موسم میں اس تکلیف سے کیسے بچا جائے؟

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی الماریوں سے گرم کپڑوں کا نکلنا ایک معمول بن جاتا ہے۔ یہ کپڑے ہمیں نہ صرف سرد ہواؤں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ بیمار پڑنے سے بھی بچاتے ہیں۔ لیکن بعض افراد کے لیے یہ گرم لباس ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیتے ہیں—

اونی کپڑوں سے الرجی کا مسئلہ حیرت انگیز طور پر 10 سے 15 فیصد افراد کو متاثر کرتا ہے۔ یہ مسئلہ جلد پر خارش، سرخی، اور سوجن کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے، جو کہ بے حد ناخوشگوار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اونی کپڑوں میں موجود ریشے اور دھول کے چھوٹے ذرات جلد پر حساسیت بڑھا سکتے ہیں۔

کیوں ہوتی ہے اونی کپڑوں سے الرجی؟

اونی کپڑوں میں موجود ریشے جلد پر موجود بالوں سے ٹکرا کر تناؤ پیدا کرتے ہیں، جس کے باعث جلد پر سرخ دانے اور خارش ہونے لگتی ہے۔ مزید یہ کہ سردیوں میں جلد خشک ہو جاتی ہے، جو کہ الرجی کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔ پرانے کپڑوں میں دھول، مٹی، اور نیفتھلین بالز کے اثرات بھی جلد پر جلن اور الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔

اونی کپڑوں کی الرجی سے کیسے بچا جائے؟

اگر آپ کو اونی کپڑوں سے الرجی ہوتی ہے، تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چند آسان اور موثر تدابیر اختیار کر کے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں:

موئسچرائزر کا استعمال:

سردیوں میں جلد کی خشکی سے بچنے کے لیے اونی کپڑے پہننے سے پہلے موئسچرائزر لگانا ضروری ہے۔ یہ جلد کو نمی فراہم کر کے خارش اور جلن سے بچاتا ہے۔

سوتی کپڑوں کا حفاظتی استعمال:

اونی کپڑوں کو براہ راست جلد پر پہننے سے گریز کریں۔ ہمیشہ ان کے نیچے پوری آستین والے سوتی کپڑے پہنیں تاکہ جلد اونی ریشوں کے اثر سے محفوظ رہے۔

تیل سے مالش:

سرد موسم میں نہانے کے بعد جسم پر باڈی لوشن یا تیل لگانے سے جلد نرم اور ملائم رہتی ہے۔ تیل کی مالش خاص طور پر بازوؤں، گردن، اور پیروں پر کریں تاکہ الرجی کا خطرہ کم ہو۔

پرانے کپڑوں کو دھوپ لگائیں:

سردیوں کے کپڑے استعمال کرنے سے پہلے کم از کم 3 سے 4 گھنٹے دھوپ میں رکھیں۔ سورج کی روشنی نہ صرف دھول مٹی کو ختم کرتی ہے بلکہ بیکٹریا کو بھی ختم کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

نیم گرم پانی کا استعمال:

گرم پانی سے نہانے سے جلد کی قدرتی نمی ختم ہو جاتی ہے۔ نیم گرم پانی کا استعمال کریں تاکہ جلد ہائیڈریٹ اور نرم رہے۔

Irritation Caused By Woolen Clothes

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Irritation Caused By Woolen Clothes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Irritation Caused By Woolen Clothes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   985 Views   |   13 Dec 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

موٹے کپڑے اور سوئیٹر سے خارش ہوجاتی ہے۔۔ جانیں سردی کے موسم میں اس تکلیف سے کیسے بچا جائے؟

موٹے کپڑے اور سوئیٹر سے خارش ہوجاتی ہے۔۔ جانیں سردی کے موسم میں اس تکلیف سے کیسے بچا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موٹے کپڑے اور سوئیٹر سے خارش ہوجاتی ہے۔۔ جانیں سردی کے موسم میں اس تکلیف سے کیسے بچا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔