اسد کے پتوں کا حیرت انگیز نسخہ ۔۔ جانیئے اسد کے پتوں سے کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ختم کرنے کا آسان طریقہ

اسد کے پتے ایک پودے کے ایسے پتے ہیں جس کو بعض گھروں میں نظر اُتارنے، دھونی دینے، یا جادو وغیرہ سے توڑ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ اکثر لوگ اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص زیادہ بیمار رہنے لگ جائے تو اس کے پاس اسد کے پتوں کی دھونی دینے سے شفاء ملتی ہے۔
تاہم اسد کے پتوں کو گھر سے کھٹمل اور کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ان پتوں سے آپ کے گھر کے کونے کونے سے کھٹمل اور چھوٹے موٹے ہر طرح کے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ہو جائے گا، مگر اس کا استعمال کیسے کرنا ہے آیئے جان لیتے ہیں۔

اسد کے پتوں سے کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ختم کرنے کا طریقہ

• اسد کے پتے آپ کو پنسار سے باآسانی مل جائیں گے بس یہ پتے تیز پات کے پتوں جیسے دِکھائی دیتے ہیں، گھر سے کیڑے مکوڑے اور کھٹمل ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک عدد کوئی خراب یا پُرانہ برتن یا پھر مٹی کا پیالہ لیں۔
• اب اس میں ایک مٹھی کے قریب اسد کے پتے ڈالیں۔
• اب اس میں 2 سے 3 بڑے چمچ کلونجی اور 2 سے 3 بڑے چمچ اجوائن شامل کریں۔
• اب اس میں آگ لگا کر اسے جلا لیں اور پورے گھر میں اس کی دھونی دیں۔
• گھر کے کونے کونے میں روزانہ دن میں ایک مرتبہ 10 سے 15 دن تک اسد کے پتوں کلونجی اور اجوائن کی دھونی دیں۔
• ایسا کرنے سے آپ کے گھر سے کھٹمل ایک دم غائب ہو جائیں گے، یہاں تک کہ ان کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔
• یہی نہیں بلکہ گھر سے چیونٹی، لال بیگ، مچھر، مکھی اور مکڑیاں سب بلکل ختم ہو جائیں گی۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3704 Views   |   08 Feb 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اسد کے پتوں کا حیرت انگیز نسخہ ۔۔ جانیئے اسد کے پتوں سے کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ختم کرنے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اسد کے پتوں کا حیرت انگیز نسخہ ۔۔ جانیئے اسد کے پتوں سے کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ختم کرنے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.