گرمی کا موسم ہو اور آم کا ذکر نہ ہوکیسے ممکن ہے، گرمی کا موسم آتے ہی جہاں چلچلاتی دھوپ لوگوں کو جھلساتی ہے وہیں پھلوں کا بادشاہ آم لوگوں کے مرجھائے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے آجاتا ہے۔
پاکستان میں درجنوں اقسام کے آم پائے جاتے ہیں اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ آم کو کھایا بھی کئی طریقوں سے جاتا ہے لیکن یہاں کچھ لوگ شوگر اور دیگر امراض کی وجہ سے پھلوں کے ذائقے سے محروم بھی رہ جاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میٹھا اور رس بھرا آم بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
آیئے ہم آپ کو پھلوں کے بادشاہ کے چند فائدے بھی بتاتے ہیں۔۔ اس لئے ویڈیو کو اسکپ کرنے کے بجائے آخر تک ضرور دیکھیں۔
آج کل مارکیٹ میں جہاں نظر دوڑائیں ہر طرف ہر ے پہلے آموں کی بہار نظر آتی ہے اور مزے مزے کے آم دیکھ کر ہر انسان کا جی للچاتا ہے لیکن کچھ لوگ مختلف امراض کی وجہ سے آم کھانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر آپ اس رسیلے پھل کے شاندار فائدے بھی جان لیں تو صحت اور ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔
چلیے آپ کو آم کے فائدے بتاتے ہیں،
٭ گرمی کا پھل آم آپ کے جسم کے لیے پاور ہاؤس کا کام کرتا ہے۔
پھلوں کا یہ بادشاہ غذائیت کے ساتھ ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھی بھرا ہوا ہے۔
وٹامن سی اور اے سے لے کر فولیٹ اور پوٹاشیم تک، اینٹی آکسیڈنٹ سے لے کر منرل تک اس میں ہر قسم کا وہ مادہ موجود ہے جو کھانے والے کو مالا مال کرسکتا ہے ۔۔۔ ہے نا مزیدار بات!
ـ آم کھاتے رہیں، روزانہ کھائیں، لیکن اتنا نہ کھائیں کے پیٹ پھٹنے لگے ۔
کیا آپ کو پتہ ہے آم کو کھانے سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں اور پیٹ پھولتا بھی نہیں ہے اور اگر آپ کا پیٹ بھی ڈھول کی طرح لٹکا ہوا ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ دن میں صرف 2 آم روزانہ کھائیں اور وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ فالو کریں، پیٹ بھی کم ہوگا، قبض بھی نہیں ہوگی، اور آپ کا دماغ بھی ہوائی جہاز کی طرح تیز چلے گا۔
-آم جادوگر بھی ہے۔ وہ کیسے؟
آم کے پاس ہے موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا جادو جو آپ کا مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے اور آپ کے جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے، سوزش کو کم کرنے اور نقصان دہ فری ریڈیکلز کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
-چشمے لگانے یا کمزور نظر والے لوگوں کے لیے بھی آم مفید ہے کیونکہ اس میں zeaxanthin اور lutein پایا جاتا ہے جو آپ کی آنکھوں کو نقصان دہ نیلی روشنی سے بچانے اور نظر کو عقاب کی طرح تیز بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
-آم کے پاس دل کی چابی بھی ہے۔ جو دل کے بند وال کو کھولنے اور شریانوں کو مضبوط کرنے کا کام کرتی ہے۔
-خوبصورتی کا سرٹیفیکیٹ بھی بادشاہ سلامت نے اپنے پاس چھپا کر رکھا ہوا ہے۔ اس میں موجود وٹامنز چمکتی دمکتی جلد اور بالوں کو لمبا یا گھنا بنانے میں کارآمد ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.