سر کے جوؤں نے جسم کا سارا خون چوس لیا اور پھر۔۔ کیا سر میں موجود جوئیں بچی کو موت کے منہ میں لے گئیں؟ افسوسناک واقعہ جانیں

بال صحیح سے صاف نہ کرنے کی صورت میں جوئیں ہمارا جینا حرام کر دیتی ہیں۔ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے بالوں کو کھجلاتے رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کبھی سوچ سکتے ہیں کہ بالوں میں موجود جوئیں انسان کی جان بھی لے سکتی ہیں۔

جی ہاں بالکل ! ایک ایسا واقعہ پیش آچکا ہے جب ایک لڑکی کے بالوں میں اتنی جوئیں پیدا ہوگئیں جس کے باعث وہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

امریکا کی ایک ریاست میں ایک بچی کے بالوں میں پلی سینکڑوں جوؤں نے جسم سے سارا خون چوس کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر اسکاٹسبرگ میں 26 سالہ خاتون شیان نکول سنگھ نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ایمرجنسی میں اسپتال میں ایڈمٹ کرایا، ڈاکٹرز نے بچی کا معائنہ کیا تو دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے سر میں سینکڑوں جوئیں موجود تھیں جنھوں نے بچی کے سر سے خون چوس کر اس کو موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چار سال کی بچی کو سنگین حالت میں اسپتال لایا گیا، بچی کے جسم سے خون ختم ہو چکا تھا، جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچی کے خون میں آکسیجن نہیں ہے، اور نہ وہ چل سکتی تھی اور نہ ہی کچھ بول سکنے کے قابل رہی۔

ڈاکٹرز پہلے سمجھ ہی نہیں پائے کہ بچی کو کیا پریشانی ہے؟ اس کے بعد جب انھوں نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ بچی کے سر میں کافی زیادہ جوئیں ہیں اور ان جوؤں نے ہی بچی کے جسم میں موجود خون سے سارا آکسیجن چوس لیا تھا، اور خون میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر تھا۔

اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا، شیان نکول سنگھ کو بچے کی دیکھ بھال اور لا پرواہی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کے جسم میں موجود خون میں ہیموگلوبین نہیں تھا، ہیموگلوبین خون میں موجود آکسیجن ہوتا ہے، جو جسم کے سارے اعضا میں خون کی سپلائی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک نارمل انسان کے جسم میں فی ڈیسلیٹر 12 گرام ہیموگلوبین ہوتا ہے، لیکن جب بچی کو اسپتال میں لایا گیا تھا تب یہ صرف تقریباً پونے 2 گرام ہیموگلوبین ہی تھا۔ خیال رہے یہ واقعہ گذشتہ برس پیش آیا تھا۔

Juon Ne Sara Khoon Choos Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juon Ne Sara Khoon Choos Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juon Ne Sara Khoon Choos Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   6176 Views   |   27 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سر کے جوؤں نے جسم کا سارا خون چوس لیا اور پھر۔۔ کیا سر میں موجود جوئیں بچی کو موت کے منہ میں لے گئیں؟ افسوسناک واقعہ جانیں

سر کے جوؤں نے جسم کا سارا خون چوس لیا اور پھر۔۔ کیا سر میں موجود جوئیں بچی کو موت کے منہ میں لے گئیں؟ افسوسناک واقعہ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر کے جوؤں نے جسم کا سارا خون چوس لیا اور پھر۔۔ کیا سر میں موجود جوئیں بچی کو موت کے منہ میں لے گئیں؟ افسوسناک واقعہ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔