کسی بھی تعلق کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں اطراف سے کچھ باتوں پر عمل کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ باتوں کو نظرانداز بھی کرنا پڑتا ہے،تب ہی وہ اس قابل ہوتے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ رہ سکیں۔
ایک دوسرے کی ترجیحات کا خیال رکھیں
دونوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کی پسند ناپسند سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ اس کا خیال بھی رکھیں۔دونوں کو کس وقت کیا اچھا لگتا ہے معلوم ہونا چاہئے۔
ایک دوسرے سے ہمیشہ سچ بولیں
دونوں کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ سچ بولیں کبھی بھی ایک دوسرے کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں،اگر ایک بار اعتماد ٹوٹ گیا تو بیچ میں شک کی دیوار کھڑی ہوجائی گی جیسے گرانا
دونوں کے لئے مشکل ہو گا۔
کبھی بھی تنقید نہ کریں
دونوں ایک دوسرے کے لئے دل بڑا رکھیں، حالات کتنے ہی برے ہو جائیں اس کو مل کرٹھیک کرنے کی کوشش کریں نہ کہ ایک دوسرے پر تنقید کریں کہ یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔اور اس موقع پر ایک دوسرے کا سہارا بنیں،اس بات سے رشتہ اور بھی مضبوط ہوگا۔
sorryکہنا سیکھیں
دونوں اپنی غلطی کو مان کر ایک دوسرے سے معافی مانگ لیں،یہ عادت آپ کو تکبر سے بچائی گی اور رشتہ میں لچک پیدا کرے گی،جس کی وجہ سے دونوں کی محبت میں اضافہ ہوگا۔
ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارٰیں
دونوں روزمرہ کے کاموں میں کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہو ایک دوسرے کے لئے وقت نکالیں، بات کریں اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کریں،تاکہ آپ کا رشتہ جمود کا شکار نہ ہو۔
ایک دوسرے کی بات توجہ سے سنیں
دونوں ایک دوسرے کی بات بہت توجہ سے اور مکمل سنیں آدھی بات کاٹ کر اپنی رائے کا اظہار نہ کریں،اس طرح ایک دوسرے پر اعتماد بڑھے گا۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Taaluqat Ko Mazboot Banane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Taaluqat Ko Mazboot Banane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.