بستر پر پانی گرنے سے گدا خراب ہورہا ہے؟ جانیں اس پریشانی سے بچنے کیلیئے گھر پر واٹر پروف گدے کا کوور بنانے کا سستا طریقہ

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بستر پر بیٹھ کر کھانے پینے سے اس پر پانی یا چائے وغیرہ گر جاتی ہے، ایسے میں جتنا دکھ اسکے گرنے کا نہیں ہوتا اس سے کہیں زیادہ اس بات کو سوچ کر پریشانی ہوتی ہے کہ اب اسے صاف کیسے کیا جائے۔ کیونکہ ایک تو آپ بستر کو دھو نہیں سکتے اور دوسرا اگر اسے پانی سے صاف کر کے سکھایا جائے تو وہ برا سا دھبّا چھوڑ دیتا ہے۔

اسکے علاوہ جن کے گھروں میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہاں تو یہ معمول کی بات ہے۔ کبھی بچے بستر پر کچھ گرا دیتے ہیں تو کبھی سو سو کر کے گیلا کردیتے ہیں، ایسے میں خواتین کا کام اور بڑھ جاتا ہے

ایسی صورتِ حال سے بچنے کیلیئے آپ کو ضرورت ہے ایک واٹر پروف چادر کی، جو گیلا پن بھی روکے اور بستر کو داغ دھبوں سے بھی بچائے۔ لیکن چونکہ وہ ہر کوئی خرید نہیں سکتا، اسلیئے آج ہم آپ کو گھر پر ہی واٹر پروف چادر بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

گھر پر واٹر پروف چادر بنانے کا طریقہ:

۔ آپ نے روڈ وغیرہ پر بینر لگے تو لازمی دیکھے ہونگے، بس آپ کو اسی طرح کا ایک سیکنڈ ہینڈ (استعمال شدہ) بینر لینا ہے جو مارکیٹ میں مل جاتے ہیں
۔ اسکے بعد بستر پر بچھانے والی کوئی بھی چادر لے کر اسے بینر کے حساب سے کاٹ لیں
۔ اب سلائی مشین کی مدد سے بینر کے اوپر چادر رکھ کر اسے سی دیں
۔ چاہیں تو بینر کو بیچ میں رکھ کر دونوں طرف چادر لگا کر بھی آپ سی سکتی ہیں
۔ اگر بینر نہیں لگانا چاہتیں تو مارکیٹ سے واٹر پروف چادر کی ایک شیٹ ملتی ہے، آپ اسے بھی خرید کر چادر میں لگا کے سی سکتی ہیں۔
مکمل طریقہ کار جاننے اور سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں

How To Make Waterproof Bedsheet At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Waterproof Bedsheet At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Waterproof Bedsheet At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2845 Views   |   13 Jul 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بستر پر پانی گرنے سے گدا خراب ہورہا ہے؟ جانیں اس پریشانی سے بچنے کیلیئے گھر پر واٹر پروف گدے کا کوور بنانے کا سستا طریقہ

بستر پر پانی گرنے سے گدا خراب ہورہا ہے؟ جانیں اس پریشانی سے بچنے کیلیئے گھر پر واٹر پروف گدے کا کوور بنانے کا سستا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بستر پر پانی گرنے سے گدا خراب ہورہا ہے؟ جانیں اس پریشانی سے بچنے کیلیئے گھر پر واٹر پروف گدے کا کوور بنانے کا سستا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔