امرود کھائیے کیونکہ امرود کے سستے پھل میں چھپے ہیں کتنے قیمتی فوائد

امردو پاکستان میں وافر مقدار میں پیدا ہونے والا پھل ہے جو کہ ذائقے میں میٹھا اور مزیدار ہےاس کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنا اور معدے کی بیماریاں شامل ہیں۔ امرود ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اس کے علاوہ نظامِ انہظام کو بھی بہتر کرتا ہے، امرود سے وزن میں کمی ، اور دیگر بیماریوں کے لئے بھی علاج موجود ہے ۔ یہاں ہم آپ کو امرود سے حاصل ہونے والے چند فوائد بتائیں گے ۔ امرود میں پوٹاشئیم، میگنیشئیم، فائبر، سوڈیم، زنک، وٹامن اے، بی ،سی، اور ای پایا جاتا ہے۔

آنتوں کو افعال کو درست کرتا ہے

کہا جاتا ہے قبض سے 72 اقسام کی مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں اور امرود قبض کو دور کرنے کے لیے بہترین پھل ہے۔ امرود کا باقاعدہ استعمال قبض سے مکمل نجات دلاتا ہے۔ اس میں موجود فائبر آنتوں کو فعال بناتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرے

امرود پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ اس میں بلد پریشر کنٹرول کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اور اس میں موجود غذائی اجزاء بلند فشارِ خون کواعتدال میں لانے میں مدد کرتے ہیں۔

ذیابیطس کے مرض میں مفید

اس میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

پیچش اوردست میں اکسیر

امرود دست اور پیچش جیسے امراض سے نجات دلاتا ہے اور ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جبکہ امرود کے پتے بھی چبا کر کھانا ہاضمے کے لئے اچھا ہے۔ اس میں جراثیم کش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گیسٹرو کے مرض سے نجات دلاتا ہے۔

نزلہ کھانسی کے لئے مفید

امرود کا استعمال کھانسی اور نزلہ سے بھی نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ امرود کا رس اور پتوں کا استعمال سانس کی نالی اور گلے کو صاف کرتا ہے اور پھیپھڑوں میں موجود جراثیم کو مارتا ہے۔ امرود میں وٹامن سی اور آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ دونوں غذائی اجزا نزلہ زکام اور کھانسی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں تاہم امرود کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے گلا مزید خراب ہو سکتا ہے۔

نظر کی کمزوری دور کرتا ہے

امردو کے مسلسل استعمال سے آپکی نظر بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے اچھی مقدار میں ہوتا ہے۔ امرود آنکھوں کے خلیوں کی حفاظت کرتا ہے اور بینائی کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔

Amrood Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amrood Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amrood Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2109 Views   |   14 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

امرود کھائیے کیونکہ امرود کے سستے پھل میں چھپے ہیں کتنے قیمتی فوائد

امرود کھائیے کیونکہ امرود کے سستے پھل میں چھپے ہیں کتنے قیمتی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امرود کھائیے کیونکہ امرود کے سستے پھل میں چھپے ہیں کتنے قیمتی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔