حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں منعقد ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کی نظر قطر پر ہے۔ دنیا بھر سے لوگ ورلڈ کپ دیکھنے بھی گئے ہیں اور قطر میں رائج روایات دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو وہاں کے چند دلچسپ اور حیرت انگیز رسم و رواج کے بارے میں بتاتے ہیں
ناک سے ناک ٹکرانا

جب ہم کسی سے ملتے ہیں تو ہاتھ ملاتے ہیں مگر قطر میں یہ طریقہ کار کافی مختلف ہے۔ وہاں کسی سے ملتے ہوئے ناک سے ناک ٹکرانی پڑتی ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ملنے والا خود کو آپ کے برابر سمجھتا ہے اور کوئی کسی سے حقیر نہیں۔ یہ وہاں ملنے ملانے کا عام طریقہ ہے۔
جوتے اوپر نہیں کرسکتے
قطر میں بیٹھنے کے ایسے انداز کو بہت برا سمجھا جاتا ہے جس میں جوتوں کا تلوا نظر آرہا ہو یا جوتے کا رخ اوپر کی جانب ہوجائے۔ اسے سامنے والوں کی بے عزتی سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔
ایک ہی پلیٹ میں بہت سے لوگ کھائیں گے

عام طور پر مہمانوں کو چمچ سے کھانا نکال کر پیش کیا جاتا ہے مگر قطر میں یہ صورتحال مختلف ہے۔ یہاں مہمانوں کو ڈش میں سے ہاتھ ڈال کر کھانا نکال کر پیش کیا جاتا ہے اور ایک پلیٹ میں بہت سارے لوگوں کا مل کر کھانا کھانا بہت اچھا سمجھا جاتا ہے۔