سورج مکھی کے بیج میں ایسے تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو بیماریوں سے بچاؤاور صحت کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسے سپ فوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں کئی طرح کی حل پزیر اور غیر حل پزیر چکنائیاں،کاربو ہائڈریٹ،فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، پروٹین، وٹامن ای،وٹامن بی 6،کیلشییم،آئرن،میگنیشییم،فاسفورس، پوٹاشییم،زنک، کاپراور میگنیز پائے جاتے ہیں۔ اسی لئے ماہرین غذائیت اسے خوراک میں شامل رکھنے پر زور دیتے ہیں۔
موڈ کو بہتر کرے
موڈ اگر رہتا ہے خراب اور نیند بھی نہیں آتی تو آج ہی سے سورج مکھی کے بیج کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں اور مزاج کے ساتھ نیند کو بھی بہتر کریں،کیونکہ اس میں موجود میگنیشییم دماغ میں سیروٹنین کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے جس سے نیند اور مزاج دونوں بہتر ہو جاتے ہیں۔
اندرونی سوزش سے نجات کے لئے بہترین
یہ جسم کے اندر ہو نے والی سوزش کو کم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جو کئی دائمی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔تحقیق کے نتائج یہ ثابت کرتے ہیں ہفتے میں پانچ دن یا اس سے زیادہ سورج مکھی بیج کا استعمال اندرونی سوزش کو کم کرتے ہیں اس طرح آپ کئی بیماریوں جن میں عارضہ قلب،ذیابیطس،کینسراورفالج سے محفوظ رہتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے بہترین غذابھی اور دوا بھی
اگر آپ ماں بننے کے خواہش مند ہیں یا امید سے ہیں دونوں صورتوں میں یہ بیج آپ کے لئے ایک متوازن غذا ثابت ہو گی۔یہ زنک،فلوٹ اور وٹامن ای حاصل کرنے ایک موئثر ذریعہ ہے جبکہ وٹامن ای حاملہ خواتین کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور
اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کو صحت مند رکھتے ہیں اور جسم میں موجود خلیات کو فری رڈیکل سے تحافظ فراہم کر کے انہیں نقصان سے بچاتے ہیں۔کیونکہ اس میں وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ کو طور کام کرتا ہے اس طرح یہ کئی دائمی بیماریاں جیسے سرطان اور فالج سے بچا کرزندگی بڑھاتے ہیں۔
جلد کی صحت کے ضامن
اس میں موجود وٹامن ای جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جھریوں سے پاک جلد کا خواہش مند اس کو کھانے کے ساتھ اپنی عادت بنا لے۔
پروٹین سے بھر پور
ایسے افراد جنہیں پروٹین کی ضرورت ہے گوشت نہیں کھا سکتے تو یہ بیج ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ پروٹین حاصل کرنے ایک سستا اور آسان ذریعہ ہے۔
بیماریوں سے تحافظ فراہم کرے
سورج مکھی کے بیج میں کئی طرح کے منرلز اور وٹامنز کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اسی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں جیسے عارضہ قلب، سرطان اوربلند فشارخون(بلڈ پریشر) سے بچاؤاور خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اور ساتھ ہی وزن کم کرنے اور ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
بالوں کو مضبوط،گھنے اور چمکدار بنائیں
یہ نہ صرف جلد کے لئے بلکہ بالوں اور ناخنوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے اس کا روزانہ استعمال بالوں کو گھنا اور قدرتی چمک فراہم کرتا ہے۔
جسم کے دفاعی نظام کو بہتر بنائیں
سورج مکھی بیج میں موجود زنک جسم میں تقریباًتین سواینزائم کو متحرک کر کے جسم کے دفاعی نظام کی کار کردگی کو بڑھاتا ہے۔اس میں شامل سیلینیم اور دیگر وٹامنز بیماری پھیلانے والے جراثیم سے لڑتے ہیں اوراس طرح جسم کا دفاع کر کے کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
زہنی صحت کوبڑھائے
اگر آپ ذہن کار کردگی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو سورج مکھی بیج ایک آپ کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہو سکتا ہے۔اس میں موجود وٹامن بی 6 موڈ کو بہتر کرنے توجہ بڑھانے اور یاداشت تیز کرتے ہیں۔
انیمیا(خون کی کمی)کا آزمودہ علاج
اس میں آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسے غذا میں شامل رکھنے سے جسم میں آئرن کی کمی دور ہو جاتی ہے اورخون میں ہموگلوبین کی سطح بلند ہوجاتی ہے۔
کتنی مقدار میں استعمال کیا جائے؟
سورج مکھی بیج کو ایک وقت میں ایک چوتھائی کپ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس میں کافی کیلوریز پائی جاتی ہیں،اس طرح آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے ساتھ ہی اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال اسہال اور الٹی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔اسے چھیل کر استعمال کرنا چاہئے۔ کھانے کے لئے اسے کیک،بسکٹ،سوپ،گروی،سلاد،دودھ، دہی اور اسمودی میں ثابت یا پیس کر استعمال کریں اور اپنی صحت کو مزید بہتر بنائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Suraj Mukhi Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suraj Mukhi Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.