صبح ا ٹھتے وقت جسم بے جان ہو رہا ہو، جسم میں کھنچاؤ، درد، اکڑن، وجوہات کیا ہیں؟

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ صبح بیدار ہوتے ہیں تو جسم میں کھنچاؤ، حد سے زیادہ درد، اکڑاؤ اور تکلیف ہوتی ہے، اور صبح اٹھنا ایک مرحلہ ہوتا ہے۔ ایسے میں سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح اپنے جسم کو ایکٹو کیا جائے کیونکہ بسا اوقات اس وقت آپ کے ہاتھ ایسے اکڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ آپ ہاتھ میں کچھ پکڑ بھی نہیں پاتے۔ آپ کے ہاتھ بالکل بے جان ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے پیروں کے ساتھ یہی معاملہ پیش آتا ہے۔ ان سب علامات کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں، جن کی بناء پر ہمارا جسم اس کیفیت کا شکار ہوتا ہے۔
1۔ جن لوگوں کو ارتھرائٹس کی بیماری ہوتی ہے ان کو صبح اٹھتے وقت ایسا ہوتا ہے کہ جوڑ اکڑجاتے ہیں، پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ کچھ کی ہاتھوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ بے جان ہوتے ہیں اور کچھ کے پیروں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ وہ قدم بھی نہیں اٹھا پاتے۔

2۔ جن کی نیند پوری نہ ہو تو اینزائٹی،تھکن سے یہ کیفیت ہو جاتی ہے۔ نیند کا ایک سائیکل ہوتا ہے، جس میں پہلے 90 منٹ کی گہری نیند ہوتی ہے اور اس کے بعد20 منٹ کی ہلکی نیند ہوتی ہے۔اگر یہ صحیح نہ ہو اور نیند کا یہ سائیکل درست نہ ہو تو پھر یہی حالت ہوتی ہے۔ یعنی اگر آپ کی نیند کی کوالٹی اچھی نہ ہو تو پھر جسم تھکا ہوا رہتا ہے جس کے بعد پٹھے اور نسیں اکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔

3۔ ہمارے یہاں اکثر مردوں میں یہ بیماری ہوتی ہے کہ جب وہ صبح اٹھیں تو وہ کھڑے نہیں ہو سکتے، ان کا پورا جسم بالکل بے جان محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ وہ سخت اکڑا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ایک دو گھنٹے کے بعد جب تھوڑی سی ھرکت کی جائے یا چلا پھرا جائے تو یہ کیفیت ختم ہوتی ہے۔

4۔ کچھ لوگوں کا پیٹ ٹھیک نہیں رہتا، جس کی وجہ سے بھی یہ صورتحال سامنے آسکتی ہے۔ کیونکہ ان کا میٹابولک سسٹم صحیح کام نہیں کر رہا ہوتا اس لئے بھی اکثر گیس وغیرہ کی وجہ سے بھی ایسا ہو جاتا ہے۔

5۔ جو لوگ ڈپریشن کے مریض ہوتے ہیں ان کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ صحیح فریش نہیں ہو پاتے، ان کی نیند کی کوالٹی کیونکہ اچھی نہیں ہوتی تو اس سے بھی جسم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ کنڈیشن ہو جاتی ہے۔

6۔ جو خواتین اسٹریس یا تناؤ میں زیادہ رہتی ہیں ، بچوں کی ٹینشن، سسرال کی ٹینشن، یا کام کی ٹینشن، یا کسی بھی قسم کا یسا دباؤ جو ان کو ذہنی طور پر ڈسٹرب کر رہا ہے، تو ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔

اس کیفیت سے بچنے کی کچھ ٹپس:

1۔ اپنی نیند کو بہتر کریں ، پورا کرنے کی کوشش کریں یعنی اس کا ٹائم نہیں اس کی کوالٹی کو بڑھائیں۔
2۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔
3۔ پانی زیادہ پئیں۔ اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔
4۔ایکسر سائز کرنے کے لئے وقت نکالیں، گھر کے کام ایکسر سائز نہیں ہیں وہ صرف تھکن ہیں ، ایکسر سائز سے آپ کے پٹھے کھلتے ہیں ، آپ کا اسٹیمنا بڑھتا ہے، نیند اچھی آتی ہے۔ آپ کو فریش نیس محسوس ہوتی ہے۔

Causes Of Morning Stiffness

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Causes Of Morning Stiffness and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Causes Of Morning Stiffness to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12130 Views   |   02 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

صبح ا ٹھتے وقت جسم بے جان ہو رہا ہو، جسم میں کھنچاؤ، درد، اکڑن، وجوہات کیا ہیں؟

صبح ا ٹھتے وقت جسم بے جان ہو رہا ہو، جسم میں کھنچاؤ، درد، اکڑن، وجوہات کیا ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صبح ا ٹھتے وقت جسم بے جان ہو رہا ہو، جسم میں کھنچاؤ، درد، اکڑن، وجوہات کیا ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔