بھنے ہوئے زیرے سے وزن بھی کم اور بال گرنا بھی بند ۔۔ جانیے اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟

باورچی خانے کا یہ اہم مصالحہ ہمارے جسم کی بہت سی چھوٹی اور بڑی بیماریوں کا آسانی سے علاج کر سکتا ہے۔ ویسے تو آپ نے زیرے کے کئی خواص کے بارے میں سنا بھی ہوگا اور پڑھا بھی ہوگا لیکن یہاں ہم بتائیں گے کہ صرف زیرہ ہی نہیں، بھنا ہوا زیرہ بھی ہمارے جسم کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہے۔ بھنے ہوئے زیرے میں زنک، کاپر، آئرن، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن سی، وٹامن کے، وٹامن بی اور وٹامن ای جیسے بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ زیرہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے۔ بھنا ہوا زیرہ کھانے سے بالوں کا گرنا ٹھیک ہو جاتا ہے۔ زیرہ وزن کم کرنے میں بھی بہت موثر ہے۔
درج بالا تمام وٹامنز کی کمی کی وجہ سے آپ کو کئی سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پیٹ کے مسائل، جلد کے مسائل میں بھنا ہوا زیرہ استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کن بیماریوں میں بھنا ہوا زیرہ کھا سکتے ہیں۔

بالوں کا گرنا بند:

بال گرنا ان دنوں بہت عام ہو گیا ہے۔ بھنا ہوا زیرہ کھانے سے بال گرنے کا مسئلہ بھی دور ہو جاتا ہے۔ اسے بالوں کے لیے استعمال کرنا سیکھیں۔ عربوں میں قدیم زمانے سے ایک نسخہ گرتے بالوں کے لئے یہ رائج ہے کہ وہ کالے زیرے کو ہلکی آنچ پر اس حد تک پکاتے ہیں کہ وہ جل کر بھر بھرا ہو جاتا ہے ۔ پھر اس میں زیتون کا تیل شامل کر کے اسے ایک بوتل میں جمع کر لیتے ہیں اور بالوں میں لگا کر خوب اچھی طرح مساج کرنے بعد اسے کچھ دیر کے لئے یوں ہی چھوڑ دیتے ہیں ۔ یہ نسخہ گنج پن کے لئے بے مثال تصور کیا جاتا ہے اور اس کے مسلسل استعمال سے نئے بال بھی نکلنے لگتے ہیں ۔

جلد کے لئے بہترین:

اگر آپ جلد سے متعلق مسائل سے نمٹ رہے ہیں جیسے داغ دھبے،جھائیاں وغیرہ تو بھنا ہوا زیرہ آپ کو آرام دے سکتا ہے۔ بھنے ہوئے زیرہ پاؤڈر کا پیسٹ بنائیں۔ چہرے پر لگانے سے جلد کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ بھنے ہوئے زیرے میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ جلد کو ٹائٹ رکھنے کے لیے آپ بھنے ہوئے زیرے کا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار:

زیرہ وزن کم کرنے میں بہت موثر ہے۔ بھنے ہوئے زیرہ کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں کے ساتھ ملا کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے۔ آپ بھنے ہوئے زیرہ پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ موٹاپے کی وجہ سے بہت زیادہ پسینہ آنا بھی بھنے ہوئے زیرے کے استعمال سے ٹھیک ہو سکتا ہے۔

خون کی کمی:

خواتین میں خون کی کمی ایک عام مسئلہ ہے ، اس کی کمی سے دوسری کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ خاص کر حمل کے دورامن خواتین اس کا شکار ہوجاتی ہیں۔ خون کی کمی میں مبتلا خواتین حمل کے دوران بھنا ہوا زیرہ کھائیں تو جسم میں خون کے سرخ خلیات کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ بھنا ہوا زیرہ آئرن کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

Bhuna Hua Zeera Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhuna Hua Zeera Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhuna Hua Zeera Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3101 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بھنے ہوئے زیرے سے وزن بھی کم اور بال گرنا بھی بند ۔۔ جانیے اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟

بھنے ہوئے زیرے سے وزن بھی کم اور بال گرنا بھی بند ۔۔ جانیے اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھنے ہوئے زیرے سے وزن بھی کم اور بال گرنا بھی بند ۔۔ جانیے اس کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔