جیسا کرو گے ویسا بھرو گے.. شام ادریس نے بیوی کی فیک ویڈیو بننے پر افسردہ ڈکی بھائی کو ماضی یاد دلا دیا

"صرف چند لائکس کیلئے ڈکی بھائی نے میری اہلیہ کے حجاب اور ان کی جسامت کے متعلق طنزیہ ویڈیوز بنائیں جس کی وجہ سے میری بیوی بھی درد سے گزری جو آج ڈکی بھائی کی بیوی عروب محسوس کررہی ہیں. اس سب سے میری گھریلو زندگی اتنی متاثر ہوئی کہ میں خودکشی کا سوچنے پر مجبور ہوگیا. سچ یہ ہے کہ میں نے اس لمحے سب اللہ پر چھوڑ دیا تھا"

یہ کہنا ہے معروف یوٹیوبر شام ادریس کا جنھوں نے حال ہی میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب کی نازیبا ویڈیو بنانے والے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پورے عمل کو ان کی سزا قرار دیا.

شام ادریس نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ڈکی بھائی کی مقبولیت میں تو اضافہ ہوا اور اس بات کی مبارکباد میں نے بھی ان کو دی لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم جو بھی کرتے ہیں ہمارے ساتھ بھی وہی ہوتا ہے.

"آج جو کچھ بھی ڈکی بھائی اور ان کی بیوی کے ساتھ ہوا وہ غلط ہے. کسی کو کوئی حق نہیں کہ کسی کی غلط ویڈیوز بنائے اور اسے شئیر کرے. لیکن ڈکی بھائی جس طرح کسی کو آپ کی فیملی کی ویڈیو بنانے کا کوئی حق نہیں اسی طرح آپ کو بھی کوئی حق نہیں تھا کہ میری بیوی کا مذاق اڑائیں اور اس پر ویڈیوز بنائیں. میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اللہ بے شک بہتر انصاف کرنے والا ہے.

واضح رہے کہ کچھ سال پہلے ڈکی بھائی نے شام ادریس کی بیوی سحر ( فروگی) کے خلاف ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے شدید ٹرولنگ کی تھی.

Sham Idrees Critisized Ducky Bhai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sham Idrees Critisized Ducky Bhai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sham Idrees Critisized Ducky Bhai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1867 Views   |   01 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے.. شام ادریس نے بیوی کی فیک ویڈیو بننے پر افسردہ ڈکی بھائی کو ماضی یاد دلا دیا

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے.. شام ادریس نے بیوی کی فیک ویڈیو بننے پر افسردہ ڈکی بھائی کو ماضی یاد دلا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے.. شام ادریس نے بیوی کی فیک ویڈیو بننے پر افسردہ ڈکی بھائی کو ماضی یاد دلا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔