نامور کامیڈین معین اختر کو اپنے انتقال سے 34 برس پہلے اپنی موت کا ذکر کیوں کرنا پڑا؟ ان کے خط میں انکشاف ہوگیا

پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے مایہ ناز فنکار و کامیڈین معین اختر جب اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے جانے کے غم سے ہر ایک آنکھ اشکبار تھی۔ معین اختر اسٹیج پر الگ روپ میں دکھائی دیتے تھے لیکن حقیقی زندگی میں وہ بہت سلجھے ہوئے، تہذیب پسند اور سب کی عزت کرنے والی شخصیت تھے۔

جب اسٹیج پر اپنی جوہر دکھانے آتے تو لوگ اپنی ہسنی روک پاتے تھے۔ معین اختر صاف ستھری کامیڈی سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے تھے اور حقیقی زندگی میں وہ ایک بہترین انسان تھے۔

معین اختر کے حوالے سے ایک اہم بات جس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے وہ آپ کو حیرت میں ڈال دے گی۔ معین اختر کو اپنی وفات سے 34 برس قبل اپنی موت کا ذکر کیوں کرنا پڑا اور انہیں اپنی زندگی میں کس چیز کا سب سے زیادہ پچھتاوا تھا؟ اسی حوالے سے 'ہماری ویب' کے اس دلچسپ آرٹیکل میں جانیں گے۔

ستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کا انتقال 22 اپریل 2011 کو ہوا تھا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ معین اختر نے اپنی وفات سے 34 برس قبل ہی اپنی موت کا تذکرہ کر دیا تھا۔

معین اختر کی جانب سے اپنی زندگی میں انہوں نے 18 اگست 1977کو اپنے دوست کو خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر بھی سنبھال کر رکھنے کا کہا اور لکھااپنے عزیز دوست اقبال وحید کے لیے،

موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص دوست کی یاد دلاتی رہے گی۔

ایک مرتبہ کسی انٹرویو میں اینکر نے معین اختر سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی زندگی میں کسی قسم کا پچھتاوا ہے جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پچھتاوا نہیں ویسے تو پوری زندگی ہی خواہشات اور پچھتاوں سے بھری ہوئی ہے۔ معین اختر کا کہنا تھا کہ بعض چیزوں کی انسان کو بڑی خواہش ہوتی ہے جو کبھی پوری نہیں ہوتی۔ انسان بڑا ناشکرا اور نا مکمل ہے۔

معین اختر کا مزید کہنا تھا کہ جس انسان کے پاس آج سے کئی سال پہلے کچھ بھی نہ تھا اور اسے اللہ نے آج سب کچھ دیا ہے تو اسے کیا پچھتاوا ہوگا۔

Moin Akhtar Ke 34 Sal Pehly Mout Ka Tazkira Kiyun Kia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Moin Akhtar Ke 34 Sal Pehly Mout Ka Tazkira Kiyun Kia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moin Akhtar Ke 34 Sal Pehly Mout Ka Tazkira Kiyun Kia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4970 Views   |   25 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نامور کامیڈین معین اختر کو اپنے انتقال سے 34 برس پہلے اپنی موت کا ذکر کیوں کرنا پڑا؟ ان کے خط میں انکشاف ہوگیا

نامور کامیڈین معین اختر کو اپنے انتقال سے 34 برس پہلے اپنی موت کا ذکر کیوں کرنا پڑا؟ ان کے خط میں انکشاف ہوگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نامور کامیڈین معین اختر کو اپنے انتقال سے 34 برس پہلے اپنی موت کا ذکر کیوں کرنا پڑا؟ ان کے خط میں انکشاف ہوگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔