پھلوں کے اوپر موجود اسٹیکر تو سب نے دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

جب بھی آپ پھل لینے بازار جاتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر پھلوں پر نمبر والے اسٹیکر لگے ہوتے ہیں اور دکاندار اس پر بحث کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ ایکسپورٹ کوالٹی کا مال ہے اس پر قیمت کم نہیں ہوگی یا یہ بہترین مال ہے باہر سے آتا ہے وغیرہ جیسے جملے آپ نے بارہاں سنے ہونگے، ان باتوں پر کچھ لوگ بھروسہ کرتے ہیں اور کچھ ان سنا کر کے آگے نکل جاتے ہیں سستے پھل کی تلاش میں۔ پر کیا واقعی اس بات میں کوئی سچائی بھی ہے یا صرف عوام کو لوٹنے کا طریقہ؟
آج ہم آپ کو اصل اور نقل اسٹیکر کے بارے میں بتائيں گے تاکہ آپ بھی اصل اور نقل ایکسپورٹ کوالٹی پھل میں فرق کر سکیں۔

اسٹیکر کے اوپر چار ہندسوں کا کوڈ

اگر اس پھل کے اوپر اسٹیکر پر چار ہندسوں کا کوڈ درج ہو جو کہ 3 یا 4 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب یہ ہے یہ پھل یا سبزی زراعت کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی گئی ہے اور اس میں فرٹیلائزر کا بڑی مقدار میں استعمال کیا گیا ہے-

اسٹیکر پر پانچ ہندسوں کا کوڈ

اگر اس اسٹیکر پر پانچ ہندسوں کا کوڈ موجود ہو جو کہ 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اس پھل کی تیاری کے دوران جینیٹک ٹیکنیک کا استعمال کیا گیا ہے- عام طور پر خربوزے ، کیلے اور پپیتے اس ٹیکنیک سے تیار کیے جاتے ہیں۔

9 سے شروع ہونے والا پانچ ہندسی کوڈ

اگر کسی پھل کے اوپر ایسا اسٹیکر لگا ہو جس کے اوپر پانچ ہندسی کوڈ 9 سے شروع ہو رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل آرگینک فوڈ ہے اور اس کی تیاری میں زراعت کے قدیم طریقے کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کی کیمیائی کھاد استعمال نہیں کی گئی ہے-

اگر اسٹیکر پر کوئی کوڈ نہ ہو تو

اگر کسی پھل کے اوپر موجود اسٹیکر پر کسی قسم کا نام درج نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایکسپورٹ کوالٹی نہیں ہے اور اس کے اوپر موجود اسٹیکر پھل والے سے گھر سے چھپوا کر لگایا ہے اور اس پھل کا ایکسپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے-

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11580 Views   |   04 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پھلوں کے اوپر موجود اسٹیکر تو سب نے دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پھلوں کے اوپر موجود اسٹیکر تو سب نے دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا کیا مطلب ہوتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.