آپ عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.. عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل نے حج اور عمرہ پر ویڈیو بنانے والوں کو کھری کھری سنا دی

"میں سوشل میڈیا کو بہت احتیاط سے استعمال کرتا ہوں. کسی کا انتقال ہوجائے تو اس کے ساتھ یہ سوچ کر تصویر نہیں لگاتا کہ اس کے گھ والوں کو دکھ نہ ہو"

یہ کہنا ہے اداکار حسن احمد کا جنھوں نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی. حسن نے مزید کہا کہ لوگ کچھ بھی اپلوڈ کر کے کہتے ہیں تو کیا ہوا.

شوہر کی بات پر سنیتا مارشل نے کہا کہ مجھے تو خاص طور پر اس وقت افسوس ہوتا ہے جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ چلو ایک یا دو تصویر لگادیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کرتے ہیں۔

جہاں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سنیتا مارشل نے لوگوں کے اس رویے پر تنقید کی وہیں معروف میزبان ندا یاسر اور یاسر نواز کو حج پر جا کر سوشل میڈیا پوسٹنگ پر عوام نے خوب آڑے ہاتھوں لیا.

صارفین کا کہنا ہے کہ حج کے سفر پر موبائل فون کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے جبکہ کچھ لوگوں نے ندا اور ان کے شوہر کو فوٹوشوٹ کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت کرنے کا کہا۔ ایک صارف تو یہ بھی پوچھ بیٹھے کہ ندا عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.

Sunita Marshall Nay Hujj Par Tasweer Bananay Walon Ko Kiya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sunita Marshall Nay Hujj Par Tasweer Bananay Walon Ko Kiya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunita Marshall Nay Hujj Par Tasweer Bananay Walon Ko Kiya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9240 Views   |   13 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

آپ عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.. عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل نے حج اور عمرہ پر ویڈیو بنانے والوں کو کھری کھری سنا دی

آپ عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.. عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل نے حج اور عمرہ پر ویڈیو بنانے والوں کو کھری کھری سنا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.. عیسائی ہونے کے باوجود سنیتا مارشل نے حج اور عمرہ پر ویڈیو بنانے والوں کو کھری کھری سنا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔