اب گھر میں گھی نکالیں صرف چند منٹوں میں۔۔ بغیر کسی جھنجھٹ کے بالائی سے گھی نکالنے کا آسان طریقہ

گھر کا بنے کھانے تو سب کو پسند آتے ہیں خاص طور پر ناشتے میں گرما گرم گھر کے خالص گھی میں بنے پراٹھوں کو کون انکار کرسکتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو گھر میں گھی بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

ملائی سے گھی نکالنے کا آسان طریقہ

اس کے لئے روز دودھ ابالنے کے بعد جو بالائی نکلے اسے ایک ڈبے میں بھرتے جائیں اور ڈبے کو فریزر میں رکھیں۔ ١ ، ٢ اماہ بعد جب اچھی خاصی بالائی جمع ہوجائے تو اسے باہر نکال کر کچھ گھنٹوں کے لئے رکھ دیں تاکہ یہ پگھل جائے اور عام درجہ حرارت پر آجائے۔

اس کے بعد بالائی کو ایک بڑے برتن میں نکال لیں اور مدھانی چلائیں۔ جب بالائی پانی چھوڑنے لگے تو تھوڑا سا ٹھنڈا پانی برتن میں ڈالیں اور دوبارہ مدھانی چلائیں۔ مکھن پانی کے اوپر تیرنے لگے گا۔ اب مدھانی ہٹا دیں اور ہاتھ سے مکھن نکال کر اسے دبا دبا کر پیڑے بناتے جائیں اور پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔

اب اس مکھن کو کڑاہی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں اور ساتھ چمچ چلاتے رہیں تا کہ وہ لگے نہیں۔ جب گھی الگ ہوجائے تو اسے چھان کر شیشے کی بوتل میں جمع کر لیں۔

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2048 Views   |   20 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اب گھر میں گھی نکالیں صرف چند منٹوں میں۔۔ بغیر کسی جھنجھٹ کے بالائی سے گھی نکالنے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اب گھر میں گھی نکالیں صرف چند منٹوں میں۔۔ بغیر کسی جھنجھٹ کے بالائی سے گھی نکالنے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.