سوناکشی مجھے پھوپھی مانتی ہے۔۔ ضیاء الحق کی بیٹی کا سوناکشی سنہا سے کیا رشتہ ہے؟

“اللہ میری ہر دعا فوراً قبول کرتے ہیں۔ جب ابو زندہ تھے تو وہ مجھ سے اتنا پیار کرتے تھے کہ بھلے کتنی بھی اہم میٹنگ میں ہوں میں بلاؤں تو فوراً آجاتے تھے۔ اب بھائی اعجاز الحق ہے اسے میں ابو کہتی ہوں کیوں کہ یہ بھی ان کی طرح ہی مجھ سے پیار کرتا ہے اور میرا خیال رکھتا ہے“

یہ کہنا ہے زین ضیاء کا جو پاکستان کے سابق صدر مرحوم ضیاء الحق کی بیٹی ہیں۔ ضیاء الحق کی حادثے میں موت کو اگرچہ کئی دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن ان کے مداح آج بھی انھیں یاد کرتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی صاحبزادی نے پہلی بار انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے بارے میں بات کی۔

زین ضیاء ذہنی طور پر کمزور ہیں لیکن ان کی باتوں میں ذہانت محسوس ہوتی ہے۔ زین ضیاء کے اکلوتے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی ہے۔ وہ ابو کی بہت لاڈلی تھیں اور اب معذور لوگوں کے لئے سوشل ورک کرتی ہیں۔

سوناکشی مجھے پھوپھی کہتی ہے

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ بھارت کے مشہور اداکار شتروگھن سنہا اور ضیاء الحق آپس میں بہت گہرے دوست تھے۔ یہاں تک کہ شتروگھن سنہا، زین ضیاء کو اپنی بہن مانتے ہیں اور ان سے ملنے بھی آتے ہیں۔ شتروگھن کی بیٹی اور معروف اداکارہ سوناکشی، زین ضیاء کو پھوپھی کہتی ہیں۔ زین 2 بار بھارت جاچکی ہیں اور تمام بالی وڈ اداکاروں سے مل چکی ہیں۔

ابو سے سفید ہاتھی کی فرمائش کی

زین نے بتایا کہ جب ان کے والد حیات تھے تو انھوں نے فرمائش کی کہ انھیں ہاتھی چاہیے جس کے بعد ضیاء الحق نے بیٹی کے لئے سفید ہاتھی منگوایا۔ کچھ عرصے پہلے ہی اس ہاتھی کا انتقال ہوا ہے۔

Sonakhshi Mjhe Phupho Kehti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sonakhshi Mjhe Phupho Kehti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonakhshi Mjhe Phupho Kehti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3095 Views   |   02 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سوناکشی مجھے پھوپھی مانتی ہے۔۔ ضیاء الحق کی بیٹی کا سوناکشی سنہا سے کیا رشتہ ہے؟

سوناکشی مجھے پھوپھی مانتی ہے۔۔ ضیاء الحق کی بیٹی کا سوناکشی سنہا سے کیا رشتہ ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوناکشی مجھے پھوپھی مانتی ہے۔۔ ضیاء الحق کی بیٹی کا سوناکشی سنہا سے کیا رشتہ ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔