ہمیشہ خواب میں یہی دیکھا کہ میری ماں۔۔ جوہی چاولہ کا وہ کون سا بھیانک خواب تھا جو سچ ہوگیا؟

"مجھے اپنی والدہ سے بے انتہا محبت تھی، اور عجیب بات یہ ہے کہ مجھے اکثر خواب آتے تھے جن میں میں اپنی ماں کو مرتے ہوئے دیکھتی تھی۔ کبھی وہ کسی عمارت سے گرتی ہوئی نظر آتی تھیں، کبھی آگ میں جلتی ہوئی۔ ان خوابوں سے میری آنکھ کھلتی تو خوف سے پسینے میں بھیگ چکی ہوتی۔ لیکن پھر ماں کو پرسکون حالت میں دیکھ کر سکون ملتا تھا۔" جوہی چاولہ نے اپنی والدہ کے ساتھ پراگ میں پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بتایا۔

1998 میں فلم 'ڈپلیکیٹ' کی شوٹنگ کے دوران، جوہی چاولہ اپنی والدہ کے ساتھ پراگ میں تھیں۔ اگلی صبح ان کی والدہ، مونا چاولہ، مارننگ واک کے لیے باہر نکلیں اور ایک حادثے کا شکار ہو کر ہمیشہ کے لیے چلی گئیں۔

یہ حادثہ جوہی کے لیے ناقابل برداشت تھا۔ وہ چاہتی تھیں کہ کاش یہ سب خواب ہوتا، لیکن حقیقت نے ان کے دل کو چیر دیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں جوہی نے بتایا، "ہم پراگ پہنچے اور اگلے دن کرن جوہر کی سالگرہ تھی۔ میری والدہ اور میں نے کرن کے لیے تحفہ لیا۔ لیکن اگلی صبح میری ماں مارننگ واک پر گئیں اور وہ کبھی واپس نہ آئیں۔ یہ ناقابل یقین تھا۔ حادثے کے صرف تین دن بعد ہم انہیں کافن میں واپس لے کر آئے۔"

جوہی نے یہ بھی بتایا کہ والدہ کی موت کے بعد ان کی زندگی کا یہ سب سے مشکل دور تھا۔ اس دوران شاہ رخ خان ان کے ساتھ کھڑے رہے، ہر ممکن طریقے سے ان کا ساتھ دیا اور ان کے درد کو کم کرنے کی کوشش کی، کیونکہ شاہ رخ خود بھی والدین کے بچھڑنے کے درد کو بخوبی سمجھتے تھے۔

Juhi Chawla Shared Her Nightmare

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juhi Chawla Shared Her Nightmare and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juhi Chawla Shared Her Nightmare to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   674 Views   |   14 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہمیشہ خواب میں یہی دیکھا کہ میری ماں۔۔ جوہی چاولہ کا وہ کون سا بھیانک خواب تھا جو سچ ہوگیا؟

ہمیشہ خواب میں یہی دیکھا کہ میری ماں۔۔ جوہی چاولہ کا وہ کون سا بھیانک خواب تھا جو سچ ہوگیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہمیشہ خواب میں یہی دیکھا کہ میری ماں۔۔ جوہی چاولہ کا وہ کون سا بھیانک خواب تھا جو سچ ہوگیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔