مختلف بیوٹی کریمیں استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اب۔۔ گھر میں بنائیں سورج مُکھی کا تیل جو کرے آپ کی سکن کی ہر مشکل آسان!

آج کل ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی سکن گلو کرے، چہرے پر نکھار آئے، ایکنی اور ضدی داغ دھبے دُور رہیں، بال مضبوط ہوجائیں، لمبے گھنے اور چمکدار ہوجائیں، آنکھوں کے گرد گالے حلقے اور سب سے بڑھ کر بڑھتی عمر کے اثرات بھی واضح نہ ہوں مگر تیز رفتار زندگی اور سارا دن کام کاج کی وجہ سے جلد خراب ہونے لگتی ہے اور ہم مختلف قسم کے بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرکے اپنی جلد کو مزید خراب کرلیتے ہیں۔
بہرحال ان تمام بیوٹی مسائل کا حل موجود ہے سورج مکھی کے آئل میں ۔ جس کو گھر میں بنانا بہت آسان ہے، آج کے-فوڈ سے جانیں سورج مکھی آئل کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ اور اس کے بے شمار فائدے۔

ٹپ:

٭ ایک کپ سورج مکھی کے بیج لے کر ان کو صاف کرلیں۔ ٭ پھر ان کو بلینڈر میں ڈالیں اور دو چمچ سرسوں کا تیل یا اگر آپ کے پاس اصلی گھی موجود ہے تو اس کو شامل کرے بلینڈ کرلیں۔ ٭ بیجوں کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ بیج اچھے سے پِس جائیں۔ ٭ اس کے بعد آپ ایک برتن کے اوپر باریک کپڑے پر اس پیسٹ کو تھوڑا تھوڑا کرکے رکھیں اور چمچ کو اس پیسٹ پر زور زور سے رکھیں ، اس طرح آئل نکلتا جائے گا۔ ٭ لیجیئے ہوگیا تیار آپ کا خالص سورج مکھی کا آئل۔

فائدے:

٭ ایکنی:

ایکنی اور اس کے داغ چہرے کی خوبصورتی کو خراب کرتے ہیں، آپ روزانہ روئی کی مدد سے پورے چہرے پر یا جہاں ایکنی یا نشانات ہیں اس آئل کو لگالیں اور آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں، اگر چہرہ نہیں دھوئیں گے تو اس سے کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔ کیونکہ اس میں وٹامن سی، فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ایکنی کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

٭ کالے حلقے:

کالے حلقے دور کرنے کے لئے روزانہ دن میں دو مرتبہ آنکھوں کے گرد اس آئل کو لگائیں، اس سے نہ صرف حلقے ختم ہوں گے ، بلکہ جن لوگوں کو آنکھیں سوجنے کی تکلیف رہتی ہے وہ بھی کنٹرول ہوجائے گی کیونکہ یہ بیٹاکیروٹل انزائمز رکھتا ہے جس کی مدد سے آنکھیں بھی صاف ہوتی ہیں اور حلقے بھی ختم ہوتے ہیں۔

٭ اینٹی ایجنگ:

جھریاں اور لٹکی ہوئی جلد کے لئے بھی یہ آئل کسی مہنگے سیرم سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں زبردست اینٹی ایجنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سکن ٹائٹننگ کا کام کرتی ہیں۔ اس لئے ایک چمچ سورج مکھی کے تیل میں ایک چمچ دہی مکس کرکے چہرے پر لگانے سے آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔

٭ رنگت:

اگر آپ کی جلد سن ٹین کی وجہ سے کالی ہوگئی ہے یا بے رونق ہوگئی ہے تو اس آئل میں موجود وٹامن ای، ایکول کی خصوصیات آپ کو خوبصورت بنانے میں مدد کریں گی جس کے لئے آپ کو ایک چمچ سورج مکھی کے آئل میں صرف ایک چمچ بیسن مکس کرکے چہرے پر پیسٹ لگانا ہے وہ بھی صرف 20 منٹ کے لئے اور بعد میں سادے پانی سے چہرہ دھو لینا ہے۔

٭ زخم جلدی بھرنا:

جسم کے کسی بھی حصے پر کوئی زخم ہوجائے تو اس پر صرف یہ آئل لگا لیں آپ کو جلدی ہی فائدہ ہوگا کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہے ہر قسم کے گندے مواد کو جلد سے نکال باہر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ مساج:

جلد کو مساج کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ مساج کے ذریعے ہی کھلے مساموں کی صفائی ممکن ہوتی ہے، لہٰذا ذرا سے آئل کو انگلیوں میں لگائیں اور ان کی مدد سے چہرے پر 20 منٹ تک مساج کریں یہ اچھا موائسچرائزر بھی ہے اور اچھا سکربر بھی ہے۔

Sunflower Seeds Benefits In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sunflower Seeds Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sunflower Seeds Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4937 Views   |   15 Apr 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

مختلف بیوٹی کریمیں استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اب۔۔ گھر میں بنائیں سورج مُکھی کا تیل جو کرے آپ کی سکن کی ہر مشکل آسان!

مختلف بیوٹی کریمیں استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اب۔۔ گھر میں بنائیں سورج مُکھی کا تیل جو کرے آپ کی سکن کی ہر مشکل آسان! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مختلف بیوٹی کریمیں استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اب۔۔ گھر میں بنائیں سورج مُکھی کا تیل جو کرے آپ کی سکن کی ہر مشکل آسان! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔