شادی کے بعد سسر جیب خرچ دیتے تھے۔۔ لاکھوں کمانے والی عائزہ کو پیسوں کا حساب کیوں دینا پڑتا تھا؟

Ayeza Khan Confessions About Relationship with Danish Taimoor

"دانش کے تمام مالی معاملات ہمیشہ سے ان کے والد دیکھتے ہیں۔ جب میں نے شادی کے بعد کام نہیں کیا تو مجھے جیب خرچ کی ضرورت ہوتی تھی، اور وہی مجھے چیک دیتے تھے۔ ہر مہینے وہ مجھ سے پوچھتے تھے کہ ان پیسوں کا کیا کیا؟"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے ایک نجی چینل کے شو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے دلچسپ مالی معاملات پر کھل کر بات کی۔ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ گفتگو میں عائزہ نے انکشاف کیا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں، جب وہ کام نہیں کر رہی تھیں، تو ان کے جیب خرچ کا ذمہ دانش کے والد کے پاس تھا!

عائزہ کے اس بیان پر دانش تیمور نے بھی دلچسپ بات شیئر کی۔ انہوں نے کہا:

"الحمدللہ، میرے پاس بے شمار چیکس آتے ہیں، لیکن آج تک ایسا نہیں ہوا کہ وہ میرے والد کے ہاتھ سے نہ گزریں اور سیدھا میرے پاس آجائیں۔ میں نے کبھی ایسا ہونے ہی نہیں دیا!"

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی کمائی کے تمام چیکس سب سے پہلے اپنے والد کو دیتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں کہ یہ پیسے بینک میں جمع کروا دیں۔

دانش تیمور نے اپنے والد سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے والد کو کبھی یہ محسوس ہو کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

"میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ میرے والد کو بھی یہ احساس ہو کہ وہ بھی امیر ہیں، جیسے میں اپنے بیٹے کی ہر خواہش پوری کرتا ہوں، اسی طرح میرے والد نے بھی کی۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کے پاس ہمیشہ اتھارٹی رہے!"

عائزہ خان اور دانش تیمور کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ کچھ مداح ان کی فیملی بانڈنگ اور والدین کے لیے عقیدت کو سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بات عام گھریلو رویوں سے مختلف ہے۔

Ayeza Khan Confessions About Relationship With Danish Taimoor

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayeza Khan Confessions About Relationship With Danish Taimoor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayeza Khan Confessions About Relationship With Danish Taimoor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   76 Views   |   17 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 March 2025)

شادی کے بعد سسر جیب خرچ دیتے تھے۔۔ لاکھوں کمانے والی عائزہ کو پیسوں کا حساب کیوں دینا پڑتا تھا؟

شادی کے بعد سسر جیب خرچ دیتے تھے۔۔ لاکھوں کمانے والی عائزہ کو پیسوں کا حساب کیوں دینا پڑتا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے بعد سسر جیب خرچ دیتے تھے۔۔ لاکھوں کمانے والی عائزہ کو پیسوں کا حساب کیوں دینا پڑتا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔