جگر کی صفائی کے لئے بہترین اور وزن بھی کم کرے۔۔ ہلدی اور لونگ کو 7 روز کے لئے ملا کر رکھنے کے بعد کیسے استعمال کریں؟

دیسی مصالحے نہ صرف کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ صحت کے بھی بہت سے مسائل حل کرتے ہیں۔ ایسے ہی مصالحے ہلدی اور لونگ بھی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان کو ایک ساتھ استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے جن سے ان کے فوائد بھی دگنے ہوجاتے ہیں۔

ہلدی کی غذائی اہمیت

ہلدی اینٹی انلفلیمیٹری یعنی سوزش کم کرنے والے عناصر سے مالامال ہوتی ہے۔ ہلدی میں وٹامن سی اور بی 6 موجود ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے اور جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو نکالتا ہے۔

لونگ کی غذائیت

جو لونگ ہم کھاتے ہیں وہ دراصل لونگ کے درخت کے سوکھے ہوئے پھول ہوتے ہیں۔ یہ بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا رنگ گہرا کتھئی ہوتا ہے۔ لونگ معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر ان میں میگنیشیئم زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن کے، پوٹاشیم اور یوجینول بھی ہائے جاتے ہیں۔ لونگ عرصہ دراز سے دواؤں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

ملا کر کھانے کے فائدے

ان دونوں مصالحوں کو ملا کر کھانے سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کو گرمائش پہنچاتا ہے۔ ہلدی یوں بھی اپنے اینٹی فلیمیٹری خصوصیات کی وجہ سے جسم اور ہڈیوں کے درد کے لئے مفید ہے یہاں تک کہ چوٹ میں بھی ہلدی کا دودھ پلایا جاتا ہے۔ لونگ کے ساتھ ہلدی مل کر ایک تیز اثر مرکب تیار کرتی ہے جو اینٹی انفلیمیٹری کے ساتھ اینٹی بیکٹیریل بھی ہوتا ہے جس سے مختلف انفیکشن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

لونگ اور ہلدی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں یہاں تک کہ کینسر کے خلیات سے لڑنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ جسم سے فاضل اور زہریے مادوں کو خارج کرتے ہیں۔ یہ مرکب جگر اور خون کی صفائی کرتا ہے۔ ہاضمہ تیز ہونے کی وجہ سے چربی کو جمنے نہیں دیتا اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس مرکب سے الرجی، نزلہ اور کھانسی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

استعمال کا طریقہ

اس کو کھانے لکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پہلے لونگ کا پاؤڈر بنا کر اسے ہم مقدار پسی ہوئی ہلدی میں ملا کر 7 روز کے لئے چھوڑ دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کے خواص جذب کرلیں۔ اب اس مرکب کو ایک چائے کا چمچہ روزانہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چاہیں تو اس کی چائے بنا کر پی لیں اور چاہیں تو دودھ میں ملا کر پی لیں۔

Haldi Aur Long Mila Kar Khane Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Haldi Aur Long Mila Kar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Aur Long Mila Kar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2153 Views   |   04 Oct 2022
About the Author:

khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

جگر کی صفائی کے لئے بہترین اور وزن بھی کم کرے۔۔ ہلدی اور لونگ کو 7 روز کے لئے ملا کر رکھنے کے بعد کیسے استعمال کریں؟

جگر کی صفائی کے لئے بہترین اور وزن بھی کم کرے۔۔ ہلدی اور لونگ کو 7 روز کے لئے ملا کر رکھنے کے بعد کیسے استعمال کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جگر کی صفائی کے لئے بہترین اور وزن بھی کم کرے۔۔ ہلدی اور لونگ کو 7 روز کے لئے ملا کر رکھنے کے بعد کیسے استعمال کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔