Netizen Slams Fahad Mustafa For Personal Comment On Kubra & Gohar
فہد مصطفیٰ کا "جیتو پاکستان" پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو ہے، جبکہ رمضان میں تو اس کی مقبولیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اس شو میں مختلف سیلیبریٹیز نظر آتے ہیں اور کئی بڑے نام لیگ میں اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ کبریٰ خان ان میں سے ایک ہیں جو ٹیم کی کپتانی کرتی ہیں اور حال ہی میں ان کے شوہر گوہر رشید بھی شو میں ان کے ساتھ نظر آئے۔
فہد مصطفیٰ اپنی مزاحیہ انداز کے لیے مشہور ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اس نئے جوڑے کے ساتھ مذاق کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
ایک موقع پر فہد نے کبریٰ خان کو حیران کن انداز میں کہا کہ یہ جوڑا اگلے سال تک بچے کی خوشخبری سنا سکتا ہے کیونکہ گوہر کو بچے بہت پسند ہیں۔ گوہر رشید نے بھی ہنستے ہوئے کہا "انشاء اللہ"۔
لیکن کبریٰ خان تھوڑی پریشان ہو گئیں اور ان کی نظر میں یہ مذاق تھوڑا زیادہ ہو گیا تھا، جبکہ گوہر رشید نے اس بات کو ہنسی میں اُڑا دیا۔
تاہم، انٹرنیٹ پر فہد مصطفی کی اس بات پر تنقید شروع ہو گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بیان قومی ٹی وی پر بالکل غیر مناسب تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ فہد مصطفیٰ کو کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ اس طرح کا مذاق نہیں کرنا چاہیے تھا۔ جبکہ بہت سے لوگوں کا کہنا تھا فہد اب گھٹیا باتیں کرنے لگے ہیں اپنے شو میں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizen Slams Fahad Mustafa For Personal Comment On Kubra And Gohar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizen Slams Fahad Mustafa For Personal Comment On Kubra And Gohar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.