سیب کے سرکے کے دس ایسے فائدے جنہیں جان کر آپ اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے

سفید سرکہ روزمرہ استعمال میں متعدد فوائد کا حامل ثابت ہوتا ہے مگر سیب کا سرکہ اس سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے خاص طور پر دوسرے مختلف مقاصد کے لیے۔جیسے ہچکیوں سے نجات دلانے سے لے کر نزلہ زکام کو دور بھگانے تک یہ سرکہ صحت کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے۔ یہاں اس کے کچھ فوائد بتائے جا رہے ہیں جن کو پڑھ کر ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کاضروری حصہ بن جائے۔

بالوں کی خشکی کا خاتمہ:

اس سرکے کی تیزابیت سر کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتی ہے۔ چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور پھر اپنے سر پر اس کا چھڑکاؤ کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک کے لیے بیٹھ جائیں اور پھر بالوں کو دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس کو دہرائیں۔

خارش اور کھجلی سے نجات :

خارش کی شکار جلد کے لیے بھی سیب کا سرکہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، سرکے کے چند قطرے روئی پر ٹپکائیں اور اسے متاثرہ حصے پرلگائیں۔ اس میں موجود اجزاءخارش زدہ جلد کو سکون پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ لیکن اگر فائدہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ہچکیوں کی روک تھام :

اگر ہچکیاں کسی طرح رک نہ رہی ہوں تو ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ پی لیں، اس کا کھٹا ذائقہ ہچکیوں کو روک دے گا۔ درحقیقت یہ سرکہ ان عصبی خلیوں کو روک دیتا ہے جو ہچکیوں کا باعث بنتے ہیں۔

معدے کی تیزابیت کم کرے:

اگر آپ کو سینے میں جلن یا معدے میں تیزابیت کی شکایت ہے تو 1 چائے کا چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور کھانے کے دوران پی لیں۔ سیب کا سرکہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ غذائی نالی کو معدے میں تیزابیت بڑھنے کے اثر سے بچاتا ہے۔

پیروں کے ناخنوں کی فنگس دور کرے:

سیب کا سرکہ پیروں کے ناخنوں کی فنگس دور کرنے کے لیے ایک مقبول ٹوٹکے کی حیثیت رکھتا ہے، یکساں مقدار میں سیب کے سرکے اور پانی کو ملائیں اور اس میں پیر تھوڑی دیر ڈبوئیں۔ اس میں موجود تیزابیت متاثرہ جلد یا ناخن پر اثرانداز تو نہیں ہوتی مگر فنگس کے خاتمے میں ضرور مفید ثابت ہوتی ہے۔

نظام انہضام کے لئے مفید:

سیب کا سرکہ نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید ہے جو کہ غذا کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر استعمال کرنا بدہضمی، قبض یا ہیضے وغیرہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے:

سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود ایسٹک ایسڈ خوراک کی خواہش کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے خیال میں یہ سرکہ جسم کے نظام انہضام کو بھی تیز کرتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون میں بہت کم کیلوریز باقی رہتی ہیں۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے:

سیب کا سرکہ ایک قدرتی ٹانک ہے جو جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ اس کی جراثیم کش خوبیاں کیل مہاسوں کو کنٹرول میں رکھتی ہیں جبکہ جلد کو نرم اور لچکدار بنانے کا کام بھی کرتی ہیں۔

دانتوں کے داغ دھبے ختم کرنے کے لئے:

صبح سیب کے سرکے سے غرارے کرنے سے دانتوں پر جمے داغ دھبوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور وہ چمکنے لگتے ہیں۔ یہ سرکہ منہ اور مسوڑھوں میں موجود بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ غراروں کے بعد دانتوں کو معمول کے مطابق برش کریں۔

بدبودار سانس سے نجات پائیں:

اگر سانس کی بدبو آپ کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے اور برش کرنے کے باوجود ختم نہیں ہو رہی تو اس گھریلو نسخے کو استعمال کرکے دیکھیں۔ سیب کے سرکے سے غرارے کریں یا ایک چائے کا چمچ پانی میں ملا کر پی لیں تاکہ بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کا خاتمہ ہوسکے۔

Saib Sirka Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Saib Sirka Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saib Sirka Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3735 Views   |   20 Jun 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سیب کے سرکے کے دس ایسے فائدے جنہیں جان کر آپ اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے

سیب کے سرکے کے دس ایسے فائدے جنہیں جان کر آپ اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کے سرکے کے دس ایسے فائدے جنہیں جان کر آپ اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔