گھروں میں اکثر بلب اچانک خراب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے نیا بلب خریدنے کے لئے پیسے بھی خرچ کرنے پڑتے ہیں اس کے علاوہ فوری طور پر اندھیرا دور کرنا بھی محال ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک چھوٹی سی ٹرک بتاتے ہیں جس سے آپ کے اس مسئلے کا حل ایک منٹ میں نکل آئے گا۔
سب سے پہلے بلب کے اوپری حصے کو احتیاط سے کسی نوکیلی چیز کی مدد سے کھولیں۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ بلب کے اندر موجود پیلے نشانوں میں سے کسی ایک پر سیاہی مائل دھبہ پڑ چکا ہے۔ اب آپ ایک فورک یا چاقو سے اس پیلے نشان کو ہٹا دیں گے اور بہت ہی چھوٹا سا ٹکڑا ایلومینیم فوائل کا اس پر چپکا دیں گے۔
اس کام کا عملی نمونہ آپ ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد بلب کو دوبارہ بند کر کے جلانے کے لئے پلگ میں لگائیں۔ اس ٹرک سے 90 فیصد بلب دوبارہ کام کرنے لگتے ہیں۔