گھر پر ہیئر ڈائی کیسے بنائیں؟ جانیں پارلر جا کر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بجائے گھر میں بالوں کو رنگنے کا نیا اور سستا طریقہ

وقت کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ پھیکا پڑنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ روکھے اور بے جان لگنے لگتے ہیں۔ اسلیئے خواتین بالوں میں کیمیکل والی ڈائی کا استعمال کرتی ہیں جو اس وقت تو اچھی لگ رہی ہوتی ہے لیکن بعد میں بالوں کو بری طرح خراب کر دیتی ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بغیر کیمیکل کے گھر میں موجود اجزاء سے ہیئر ڈائی بنانا سکھائیں گے، جو نہ صرف بالوں کو رنگے گی بلکہ اسے خوبصورت اور چمکدار بھی بنائے گی۔

گھر میں ہیئر ڈائی بنانے کا طریقہ:

۔ 4 سے 5 پیاز کے چھلکوں کو 2 گلاس پانی میں ابال لیں

۔ پھر 1 کپ پانی میں 1 چمچ چائے کی پتی اور دارچینی ڈال کر ابال لیں

۔ اب دونوں کو چھان کر مکس کرلیں اور پھر اس میں 1 چمچ کارن فلور یا مہندی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں

۔ اب اسے دوبارہ چولہے پر رکھ کر پکائیں تا کہ وہ گاڑھا ہوجائے

۔ نہانے سے 1 گھنٹہ پہلے اسے بالوں میں لگائیں اور اوپر سے شاور کیپ یا تھیلی پہن لیں، پھر بالوں کو دھو لیں

۔ بالوں میں اچھا کلر لانے کے لیئے اس ڈائی کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں، کیونکہ یہ بغیر کیمیکل والی ڈائی ہے اسلیئے تھوڑا وقت درکار ہوگا۔

How To Make Natural Hair Dye At Home

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Make Natural Hair Dye At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Natural Hair Dye At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1404 Views   |   28 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

گھر پر ہیئر ڈائی کیسے بنائیں؟ جانیں پارلر جا کر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بجائے گھر میں بالوں کو رنگنے کا نیا اور سستا طریقہ

گھر پر ہیئر ڈائی کیسے بنائیں؟ جانیں پارلر جا کر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بجائے گھر میں بالوں کو رنگنے کا نیا اور سستا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر پر ہیئر ڈائی کیسے بنائیں؟ جانیں پارلر جا کر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بجائے گھر میں بالوں کو رنگنے کا نیا اور سستا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔