خود کا بچہ پیدا ہونے والا تھا، مگر دوسرے کے بچے کو بچایا ۔۔ خاتون کو درد میں تڑپتا دیکھ کر حاملہ خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

ایک بچے کو جنم دینا کتنا تکلیف دہ عمل ہے اسکا اندازہ صرف وہی عورت لگا سکتی ہے جو اس سے گزری ہو۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب عورت اپنی زندگی کے سب سے مشکل مرحلے میں ہوتی ہے۔ ایسے میں کوئی اسکی مدد کرے تو وہ ساری زندگی یاد رکھتی ہے۔

امریکی ریاست کینٹوکی کے شہر فرینک فرٹ میں 2017 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے کئی لوگوں کو متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرینک فرٹ ریجنل میڈیکل سینٹر میں ''اماندا ہیس'' (Amanda Hess) نامی ماہر امراض نسواں جو کہ خود حاملہ تھیں اور کچھ ہی دیر میں ایک بچے کو جنم دینے والی تھیں، انہوں نے ''لیہہ ہیلیڈے جونسن'' (Leah Halliday Johnson) نامی حاملہ خاتون کی جان بچائی۔

ہوا کچھ یوں کہ لیہہ ہیلیڈے اپنے آخری معائنے کے لیے اسپتال آئیں تو وہاں ان کی طبعیت بگڑ گئی، جس ڈاکٹر کی وہ مریض تھیں وہ اس وقت اسپتال میں موجود نہیں تھے۔ خاتون کی حالت غیر ہونے لگی تو نرس نے جا کر اماندا ہیس کو بتایا جو کہ خود اپنی ڈیلیوری کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔

اماندا نے بتایا کہ ''میں نے جلدی سے کوٹ پہنا اور اپنے جوتوں پر ہی دوسرے بوٹ پہن لیے اور فوری طور پر خاتون کے کمرہ میں پہنچی''۔

ڈیلیوری کے بعد بچے کو جنم دینے والی ماں کا کہنا تھا کہ ''جب اماندا میرے لیے آئیں تو مجھے کہیں سے نہیں لگا کہ وہ خود بھی اپنے بچے کی پیدائش کے قریب ہیں''۔

لیہہ ہیلیڈے نے ایک پیاری سی بچی کو جنم دیا۔

Pregnant Doctor Saves Other Pregnant Woman Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pregnant Doctor Saves Other Pregnant Woman Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pregnant Doctor Saves Other Pregnant Woman Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1417 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

خود کا بچہ پیدا ہونے والا تھا، مگر دوسرے کے بچے کو بچایا ۔۔ خاتون کو درد میں تڑپتا دیکھ کر حاملہ خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

خود کا بچہ پیدا ہونے والا تھا، مگر دوسرے کے بچے کو بچایا ۔۔ خاتون کو درد میں تڑپتا دیکھ کر حاملہ خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خود کا بچہ پیدا ہونے والا تھا، مگر دوسرے کے بچے کو بچایا ۔۔ خاتون کو درد میں تڑپتا دیکھ کر حاملہ خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔