ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ زندہ رہنا مشکل ہے ۔۔ سونالی باندرے کی زندگی کا وہ مشکل ترین وقت جب انہیں کینسر سے مقابلہ کیا، بتاتے ہوئے غمزدہ ہوگئیں

ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے ان اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں جنہوں نے بڑی بیماریوں کا سامنا کر کے انہیں شکست دی اور نہ ہی شکست دی بلکہ دوبارہ ٹی وی اسکرین پر واپسی سے خود کو ایک مضبوط انسان کے طور پر ظاہر کیا۔ وہ کئی انٹرویوز میں اپنی بیماری سے متعلق ذکر کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ کینسر کس طرح کا مرض ہے اور اس کا مقابلہ انہوں نے کیسے کیا۔

سونالی باندرے ماضی کی سپر ہٹ اداکارہ ہیں جنہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ مگر جس طرح دوسرے اداکاروں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آئے ویسے ہی سونالی بھی اپنی زندگی کے سخت ترین مراحل سے گزریں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ کینسر کے مرض کا شکار ہوگئیں۔

وہ وقت سونالی اور ان کی فیملی کے لیے ایک مشکل وقت تھا جب انہیں اس بیماری کی تشخیص کا علم ہوا۔ سونالی باندرے نے کینسر میں بھی کئی انٹرویوز دیئے اور جب وہ اس سے صحتیاب ہوئیں انہوں نے اپنے اس طویل جدو جہد کے سفر کو لفظوں میں بیان کیا۔

سونالی باندرے نے رواں سال اگست میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر سے جنگ لڑنے اور اپنی مشکلات کا ذکر کیا۔

اداکارہ سونالی باندرے میں جولائی 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اس وقت آگاہ کیا تھا جب وہ علاج کے لیے امریکا پہنچیں۔

تاہم کینسر سے صحتیابی کے 4 سال بعد انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر کی آخری اسٹیج پر تھیں اور ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سونالی باندرے نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے پتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہیں۔

سونالی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں علاج شروع کرنے سے قبل ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات موجود ہیں۔سونالی باندرے نے بتایا کہ جب انہیں کینسر کا علم ہوا تو انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ وہ اس مرض کا شکار ہو چکی ہیں اور کبھی ایسا سوچا نہیں تھا۔

ماضی کی مشہور اداکارہ سونالی کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں ان کے شوہر گولڈی بہل علاج کے لیے امریکی شہر نیویارک لے گئے، جہاں ان کے پاس رہنے کی کوئی جگہ تک نہیں تھی اور پھر انہوں نے پیدل چل کر رہائش کے لیے ایک فلیٹ دیکھا اور اس دوران وہ 10 کلو میٹر تک پیدل چلیں تو انہیں یقین ہوا کہ وہ کینسر کو شکست دے دیں گی۔

Doc Ne Kaha Zinda Rehna Mushkil Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Doc Ne Kaha Zinda Rehna Mushkil Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doc Ne Kaha Zinda Rehna Mushkil Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3124 Views   |   03 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ زندہ رہنا مشکل ہے ۔۔ سونالی باندرے کی زندگی کا وہ مشکل ترین وقت جب انہیں کینسر سے مقابلہ کیا، بتاتے ہوئے غمزدہ ہوگئیں

ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ زندہ رہنا مشکل ہے ۔۔ سونالی باندرے کی زندگی کا وہ مشکل ترین وقت جب انہیں کینسر سے مقابلہ کیا، بتاتے ہوئے غمزدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹرز نے کہہ دیا تھا کہ زندہ رہنا مشکل ہے ۔۔ سونالی باندرے کی زندگی کا وہ مشکل ترین وقت جب انہیں کینسر سے مقابلہ کیا، بتاتے ہوئے غمزدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔