بٹن ٹوٹ جائے یا سلائی نکل جائے ایسے میں خواتین کو سب سے زیادہ الجھن اس وقت ہوتی ہے جب سوئی میں دھاگہ نہ ڈالا۔ اس وقت یہ چھوٹے چھوٹے سے کام بھی پہاڑ لگنے لگتے ہیں۔ آج ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں۔
سوئی میں دھاگہ کیسے ڈالیں؟
آپ کے گھر میں ایسی کئی چیزیں آتی ہوں گی جن میں ٹیگ لگا ہوتا ہے۔ ان ٹیگ کو غور سے دیکھیں تو وہ پلاسٹک کے تار سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس تاروں کو نکال کر دہرا کرلیں۔ کوئی پرانا بال پین لیں اور اس کے اوپر کا حصہ کھول کر وہ دہرا تار پین کی نب والی جگہ سے نکال لیں اور پین کو دوبارہ بند کرلیں۔ اب اس دہرے تار کو سوئی کے سوراخ سے گزار کر آر پار پر کرلیں۔ جو دھاگہ سوئی میں ڈالنا ہو وہ اس میں ڈالیں اور سوئی میں سے گزار دیں۔ دھاگہ بنا آنکھوں پہ زور دیے گزر جائے گا۔ ایک بار یہ طریقہ کرلینے سے آپ ہمیشہ ہی کوئی بھی دھاگہ سوئی میں ڈال سکتی ہیں۔
دوسرا طریقہ
اسی طرح ایک طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی پلاسٹک کے بوتل کے ڈھکن میں پلاسٹک کے تار کو دہرا کر کے ٹیگ لگالیں۔ اوپر والی ٹرک کی طرح اس تار کو بھی سوئی کے ناکے سے گزاریں اور دھاگے کو تار میں ڈالیں۔ اب جب آپ سوئی کھینچیں گے تو دھاگہ خود ہی سوئی کے اندر چلا جائے گا۔