28 بچے ہیں اور سب اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔ فیصل آباد کے مشہور قاری، جن کی بیانات لوگوں کو دین کی طرف لے آتے ہیں

پاکستان میں ایسی کئی شخصیات ہیں، جو کہ دلچسپ انداز اور اپنی پُر اثر شخصیت کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔آج آپ کو ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کے بارے میں بتائیں گے۔

قاری یعقوب فیصل آبادی فیصل آبادی کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں، قاری یعقوب کا تعلق راجپوت گھرانے سے ہے جبکہ وہ بھارت سے پاکستان ہجرت کر کے آئے ہیں۔

قاری یعقوب سوشل میڈیا پر اپنی 4 شادیوں اور 28 بچوں کی وجہ سے مشہور ہو گئے ہیں۔ قاری صاحب کے تمام بچے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، کوئی معلم بن رہا ہے تو کوئی حفظ کر رہا ہے، جبکہ کچھ بچے خطیب بھی ہیں۔

قاری یعقوب کہتے ہیں کہ میں سنت نبوی کی پیروی کر رہا ہوں، رزق دینے والی ذات اللہ کی ہے۔ میرے 28 بچوں کو بھی میرے اللہ نے رزق دیا ہے، اگر میں رزق دیتا تو شاید ایک بچے کو بھی نہیں پال سکتا تھا۔

قاری صاحب بتاتے ہیں کہ میری تمام بیگمات سے شادی سے پہلے بات نہیں ہوئی تھی، کوئی والدین کی رضامندی سے ہوئی تو کوئی دوست کے مشورے سے ہوئی۔

قاری یعقوب کہتے ہیں کہ اب بھی میرے لیے رشتے آتے ہیں، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ میری 4 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن قاری صاحب اب بھی مزید شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جبکہ والدین تو قاری یعقوب کو ایک اور شادی کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ قاری صاحب کے 19 بیٹے جبکہ 9 بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی، دوسری، تیسری اور چوتھی بیوی سے ہونے والے بچوں کے نام اس طرح رکھے ہیں کہ باآسانی یاد رہتا ہے۔ جیسے کہ ہر بیوی کے بچوں کے نام مماثلت رکھتے ہیں۔

قاری صاحب کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 40 سال تک کی ہے جبکہ چھوٹے بچے کی عمر دو ماہ ہے۔ قاری صاحب پاکستان بھر میں رونگٹے کھڑے کر دینے والے بیانات دیتے ہیں، جبکہ ان کی تلاوت قرآن مجید بھی ہر ایک کے دل کو چھو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کے بیانات کو سن کر اشک بار ہو جاتے ہیں۔

28 Bachy Hain Sab Islam Ki Khidmat Karte Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 28 Bachy Hain Sab Islam Ki Khidmat Karte Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 28 Bachy Hain Sab Islam Ki Khidmat Karte Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   6037 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

28 بچے ہیں اور سب اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔ فیصل آباد کے مشہور قاری، جن کی بیانات لوگوں کو دین کی طرف لے آتے ہیں

28 بچے ہیں اور سب اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔ فیصل آباد کے مشہور قاری، جن کی بیانات لوگوں کو دین کی طرف لے آتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 28 بچے ہیں اور سب اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔۔ فیصل آباد کے مشہور قاری، جن کی بیانات لوگوں کو دین کی طرف لے آتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔