میں ریکھا کے ساتھ فلم کرنے والا تھا لیکن۔۔ سلمیٰ آغا کی وجہ سے جاوید شیخ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟ پہلی بار ماضی کے راز کھول دیئے

جاوید شیخ ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ تقریباً پچاس سال سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

حال ہی میں، میں وہ یوٹیوب پر میٹرو لائیو ٹی وی کے چٹ چیٹ سیشن میں نظر آئے۔ شو میں جاوید شیخ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور مشہور اداکارہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے ہونے والے بھاری نقصانات کے بارے میں کھل کر بتایا۔ انہوں نے بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم کو کھونے کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے کی وجہ سے پہلی شادی ختم ہوئی، ان کے ساتھ شادی صرف 3 سے 4 برس ہی چل سکی، اس دوران میرے دونوں بچے مجھ سے الگ رہے، فلمی کیرئیر میں بھی کافی نقصان اُٹھانا پڑا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ، میں بھارت میں فلم 'خون بھری مانگ' کر رہا تھا، مجھے ریکھا کے ساتھ کام کرنا تھا، لیکن مجھے زبردستی وہ فلم کرنے سے روکا گیا، بعد میں پھر میری جگہ اس فلم میں کبیر بیدی کو لے لیا گیا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ بالی ووڈ میں پاکستان کا نام خراب ہو۔ اسلیئے میں نے کچھ نہیں کہا نہ ہی لالچ کیا، اگر میں لالچی ہوتا تو وہ فلم کرنے کے فوراً بعد سلمیٰ آغا کو چھوڑ دیت۔

انہوں نے بتایا کہ، نہ صرف بھارتی بلکہ مختلف پاکستانی فلمیں بھی سلمیٰ آغا کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں، کیونکہ وہ پاکستانی فلموں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتی تھیں اور مجھے فلم کی شوٹنگ کے دوران بار بار بھارت لے جاتی تھی تاکہ میں فلم نہ کرسکوں جس کے بعد وہ فلمیں دوسرے اداکاروں کو مل گئیں۔ یہ سب بتاتے ہوئے وہ کافی غصے میں تھے۔

Javed Sheikh Salma Agha Or Rekha Ke Sath Film Na Karne Ka Batate Hue

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javed Sheikh Salma Agha Or Rekha Ke Sath Film Na Karne Ka Batate Hue and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javed Sheikh Salma Agha Or Rekha Ke Sath Film Na Karne Ka Batate Hue to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3027 Views   |   24 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

میں ریکھا کے ساتھ فلم کرنے والا تھا لیکن۔۔ سلمیٰ آغا کی وجہ سے جاوید شیخ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟ پہلی بار ماضی کے راز کھول دیئے

میں ریکھا کے ساتھ فلم کرنے والا تھا لیکن۔۔ سلمیٰ آغا کی وجہ سے جاوید شیخ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟ پہلی بار ماضی کے راز کھول دیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں ریکھا کے ساتھ فلم کرنے والا تھا لیکن۔۔ سلمیٰ آغا کی وجہ سے جاوید شیخ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟ پہلی بار ماضی کے راز کھول دیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔