ماں نے کہا اب نہیں بلاؤں گی پھر انتقال ہوگیا.. عمران عباس والدہ اور بہن کی موت یاد کر کے رو پڑے

"اب میں سوچتا ہوں کہ ہم کتنے عجیب ہیں کہ جب ماں باپ ہوتے ہیں تو ان کی قدر نہیں کرتے. سب سے بڑی نعمت تو یہی ہے کہ کوئی آپ کو بلائے. پیار کرے اور انتظار کرے. ہم ماں باپ کی کال یہ سوچ کر نہیں اٹھاتے کہ بعد میں بات کر لیں گے لیکن وقت لوٹ کر نہیں آتا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار اور ماڈل عمران عباس کا جنھوں نے ندا یاسر کے پروگرام شان سحور میں شرکت کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کے متعلق گفتگو کی.

عمران عباس نے روتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ اپنے والدین کے ساتھ ایک گھر میں رہتے تھے. اب ماں باپ کے دنیا سے جانے کے بعد اکیلے رہتے ہیں. لوگ انسٹاگرام پر کہتے ہیں کہ میں ہر وقت دیگر ممالک میں گھومتا پھرتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ جب ماں چلی جاتی ہے تو گھر، گھر نہیں رہتا. گھر وہ ہوتا ہے جہاں کوئی آپ کی واپسی کا منتظر ہو اور آپ کو خدا حافظ کہے.

عمران عباس کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ اپنی زندگی میں ان کے رات کو 3 بجے بھی گھر واپس آنے پر منتظر ہوتی تھیں. امی مجھ سے فون کرکے پوچھتی تھیں کہ کب آؤ گے، میں کہتا تھا کہ پلیز امی مجھے کام کرنے دیں. پھر جب میں لندن جارہا تھا تو ماں نے عجیب سے آنسو بھر کر کہا کہ جاؤ اب میں تمہیں نہیں بلاؤں گی. تم کام کرو. میں تمہیں اب یاد نہیں کروں گی. ماں ہمیشہ ٹوکتی تھیں کہ میں نے قرآن پاک مکمل نہیں کیا لیکن ان کے انتقال کے بعد ایصال ثواب کے لئے میں نے قرآن مجید مکمل کیا.

عمران عباس نے انکشاف کیا کہ وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں لیکن بہن کے انتقال ہوجانے کے بعد اب 5 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 4 سے 5 برسوں میں میرے ساتھ بہت بُرے واقعات پیش آئے اور میری ماں، باپ اور بہن کا انتقال ہوگیا.

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو عمران عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے پاؤں کو بوسہ دینے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کی ماں ہمیشہ کے لیے انہیں چھوڑ کر دنیا سے چلی گئی ہیں جبکہ حیران کن طور پر 2 سال پہلے اسی تاریخ کو عمران عباس کے والد کا بھی انتقال ہوا تھا.

Imran Abbas Remembering His Late Mother And Sister

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Imran Abbas Remembering His Late Mother And Sister and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imran Abbas Remembering His Late Mother And Sister to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   13483 Views   |   07 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

ماں نے کہا اب نہیں بلاؤں گی پھر انتقال ہوگیا.. عمران عباس والدہ اور بہن کی موت یاد کر کے رو پڑے

ماں نے کہا اب نہیں بلاؤں گی پھر انتقال ہوگیا.. عمران عباس والدہ اور بہن کی موت یاد کر کے رو پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں نے کہا اب نہیں بلاؤں گی پھر انتقال ہوگیا.. عمران عباس والدہ اور بہن کی موت یاد کر کے رو پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔