انہیں بھی انسان سمجھیں اور۔۔ مہوش حیات کے دل میں ساحر لودھی کے لیئے ہمدردی امڈ آئی! مذاق اڑانے والوں پر برس پڑیں

Mehwish Hayat Defend Sahir Lodhi And Criticized Fellow Actors

ساحر لودھی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار وجہ ہے ان کی روزمرہ زندگی پر مبنی وہ دلچسپ ویڈیوز جو وہ اپنی ٹیم کے ساتھ بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئی ہیں، اور مداح ان کی انرجی اور انداز کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

اسی بہاؤ میں، فیصل قریشی، یاسر نواز اور اعجاز اسلم جیسے نامور فنکاروں نے بھی ان ویڈیوز سے متاثر ہو کر ساحر کے انداز کی نقالی کرتے ہوئے مزاحیہ کلپس بنائے۔

پہلا ویڈیو یاسر نواز نے شیئر کیا اور پھر سلسلہ چل نکلا۔

لیکن ہر کوئی اس سے خوش نہیں، جیسے کہ اداکارہ مہوش حیات نے اس پر برہمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ، "ساحر لودھی نے طویل جدوجہد کے بعد یہ مقام پایا ہے، اور چاہے کسی کو ان کی اداکاری یا انداز پسند ہو نہ ہو، مگر عزت دینا سب کی ذمہ داری ہے۔ اختلاف رکھنا ایک الگ بات ہے، مگر طنز اور تضحیک کبھی بھی قابل قبول نہیں ہونی چاہیے۔"

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور ان میں جذبات اور احساسات ہوتے ہیں۔۔ جس پر ساحر نے انکی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس بات کو سمجھ کے پوائنٹ آؤٹ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی تقسیم ہے۔ کسی نے کہا، "مہوش کی بات ٹھیک ہے، یہ لوگ دین کی بات کرتے ہیں مگر دوسروں کو نیچا دکھاتے ہیں۔" ایک اور صارف نے لکھا، "ساحر خود شاہ رخ خان کی نقل کرتا ہے، تو لوگ بھی اس کی کرتے ہیں۔" جبکہ کسی نے کہا، "یہ سب مزاح کے لیے ہے، خود ساحر کو بھی وائرل ہونے کا شوق ہے۔"

یہ ساری صورتحال سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا سبب بن گئی ہے، اور سوال یہ ہے: تفریح کی حدود کہاں ختم ہوتی ہیں اور احترام کی لکیریں کہاں سے شروع ہیں؟

Mehwish Hayat Defend Sahir Lodhi And Criticized Fellow Actors

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mehwish Hayat Defend Sahir Lodhi And Criticized Fellow Actors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mehwish Hayat Defend Sahir Lodhi And Criticized Fellow Actors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1172 Views   |   21 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 July 2025)

انہیں بھی انسان سمجھیں اور۔۔ مہوش حیات کے دل میں ساحر لودھی کے لیئے ہمدردی امڈ آئی! مذاق اڑانے والوں پر برس پڑیں

انہیں بھی انسان سمجھیں اور۔۔ مہوش حیات کے دل میں ساحر لودھی کے لیئے ہمدردی امڈ آئی! مذاق اڑانے والوں پر برس پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انہیں بھی انسان سمجھیں اور۔۔ مہوش حیات کے دل میں ساحر لودھی کے لیئے ہمدردی امڈ آئی! مذاق اڑانے والوں پر برس پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔