کہتے ہیں محبت میں جب ایک دوسرے کو اپنانے کا مرحلہ آتا ہے تو لوگ بہت کچھ دیکھتے ہیں. کچھ دولت کی کمی کی وجہ سے ماں باپ کے نہ ماننے کَ بہانہ بناتے ہیں اور کچھ استخارہ صحیح نہ آنے کا. مگر اصلی محبت وہ ہوتی ہے جو بڑے سے بڑے عذر کو خاطر میں لائے بغیر محبوب کو اپنانے کا حوصلہ رکھے.
ایسا ہی کچھ ہوا 28 سالہ ساحل بگھیو کے ساتھ جو حیدرآباد کے رہائشی ہیں. ساحل پیدائشی طور پر دونوں ہاتھ اور ایک پاؤں سے محروم ہیں لیکن ایک قابل اور محنتی نوجوان ہیں. دوران تعلیم ساحل کی کلاس فیلو غزل کے ساتھ دوستی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں بدل گئی اور کالج لیکچرار غزل نے زمانے سے ٹکر لیتے ہوئے ساحل سے شادی کا فیصلہ کرلیا.
ساحل بگھیو کا کہنا ہے کہ آج ان کی زندگی کا سب سے خوشیوں بھرا دن ہے. غزل نے پورے سماج سے مقابلہ کر کے انہیں جیون ساتھی کے طور پر چُنا اور جب ان کی شادی ہوئی تو پھر ان کے دوستوں کے ساتھ رشتے داروں نے بھی بھرپور شرکت کر کے ان کی خوشیوں کو دوبالا کردیا.
ساحل کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ ایم بی اے ہیں اور برسرِ روزگار ہیں اس کے باوجود ان کی جسمانی کمزوری کو نظر انداز کر کے جیون ساتھی کے طور پر اپنانے کا فیصلہ بہت مشکل تھا جو غزل نے محبت کے جذبے میں آسانی سے طے کرلیا.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Without Arms Got Married and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Without Arms Got Married to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
محبت کرو تو اپناؤ بھی.. دونوں بازو اور ایک ٹانگ سے محروم نوجوان کی شادی! کالج لیکچرار نے نئی مثال قائم کردی
محبت کرو تو اپناؤ بھی.. دونوں بازو اور ایک ٹانگ سے محروم نوجوان کی شادی! کالج لیکچرار نے نئی مثال قائم کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محبت کرو تو اپناؤ بھی.. دونوں بازو اور ایک ٹانگ سے محروم نوجوان کی شادی! کالج لیکچرار نے نئی مثال قائم کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔