یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے ۔۔ جانیے یہ کونسا درخت ہے اور اس کے پتوں کا استعمال کیسے کریں؟

متعدد لوگ سوہانجنا اور اس کے درخت کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں۔ سوہانجنا انسان کو کس قسم کے کرشماتی فوائد فراہم کر سکتا ہے جان کر آپ بھی اس کے پتوں کا استعمال کرنے دوڑ پڑیں گے۔
سوہانجنا کو مورنگا بھی کہا جاتا ہے جو بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کا پیڑ لمبا اور املی کی شکل سے ملتا ہے ، اس پر سفید پھول ہوتے ہیں جس پر ہری رنگ کی پھلیاں لگی ہوتی ہیں۔
اس کا پودے زیادہ تر جنوبی پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔اس کا انگریزی نام Moringa ہے۔

*سوہانجنا کے درخت کے انمول فوائد

ایک مضمون کے مطابق، سوہانجنا کی پھلی میں دودھ کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ کیلشیم پایا جاتا ہے، دہی سے 9 گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4 گنا زیادہ وٹامن اے، بادام سے 12 گنا زیادہ وٹامن ای، کیلے سے 15 گنا زیادہ پوٹاشیم اور پالک سے 19 گنا زیادہ فولاد شامل ہوتا ہے۔
سوہانجنا کے پتوں کی خصوصیات دیکھ کر بیشتر ممالک اس کو بطور غذا بھی استعمال میں لاتے ہیں۔یہاں تک کہ یورپی مملک میں اس کے عرق سے گولیاں، کیپسول اور فوڈ سپلیمنٹ بناکر فروخت کیے جا رہے ہیں۔
سوہانجنے کی پھلیاں ہڈیوں کی مضبوطی میں بہت معاون ہوتی ہے اور یہ خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں۔
سوہانجنا کا ایک او ربہترین فائدہ یہ ہے کہ پینے کے پانی کو بھی صاف کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 2 گرام بیج کا پاؤڈر 10 لیٹر پانی سے 99 فیصد جراثیم مارنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ پاکستان کے کافی علاقے ایسے ہیں جہاں پینے کا صاف پانی غریبوں کو مل نہیں پاتا اور مجبورا انہیں تیلاب کا پانی پینا پڑتا ہے۔ اگر اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے کہ اور اس کے طریقہ کار سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تو لاکھوں افراد گندہ پانی پینے سے بچ سکیں گے۔
سوہانجنا کےپتوں کا پاؤڈر بھی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کے فوائد جانتے ہیں۔
• اس میں موجود پوٹاشیم دماغ اور اعصابی نظام کو طاقتور بناتا ہے۔ دماغ کے خلیوں کی عُمر، دماغی صلاحیتوں اور ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
• اس میں وٹامن اےپایا جاتا ہے جوکہ آپ کی آنکھ، جلد، دِل اور معدے کے امراض کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• سوہانجنامیں کیلشیم دودھ سے چار گنازیادہ پایا جاتا اور یہ آپ کے ہڈیوں کی مضبوطی کے لیئے مفید ہے۔
• اس میں آئرن پایا جاتا ہے جوکہ خون کے سُرخ خلیے بنانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

Suhanjna Tree Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Suhanjna Tree Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suhanjna Tree Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4423 Views   |   27 Jan 2022
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے ۔۔ جانیے یہ کونسا درخت ہے اور اس کے پتوں کا استعمال کیسے کریں؟

یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے ۔۔ جانیے یہ کونسا درخت ہے اور اس کے پتوں کا استعمال کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ درخت مختلف بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے ۔۔ جانیے یہ کونسا درخت ہے اور اس کے پتوں کا استعمال کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔