شاندار جہاز سے ساحل سمندر پر بنی حویلی تک۔۔ اننت اور رادھیکا کو کس نے کون سا قیمتی تحفہ دیا؟

جب اتنی عالیشان انداز میں شادی ہوگی اور دنیا بھر کے امیر ترین لوگ بطور مہمان بلائے جائیں گے تو شادی میں ملنے والے تحفے بھی دلہا دلہن کے شایانِ شان ہوں گے.

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پچھلے دنوں بھارت میں آننت امبانی اور رادھیکا کو شادی میں کون سے قیمتی تحفے ملے.

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان لوگوں کے دلوں پر یوں ہی راج نہیں کرتے. کھلے دل کے مالک شاہ رخ نے آننت اور رادھیکا کو فرانس میں لگژری اپارٹمنٹ اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے جس کی قیمت بھارتی 40 کروڑ بتائی جارہی ہے.

جب بات دینے دلانے کی ہو تو بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان بھی پیچھے نہیں رہتے. سلمان نے اننت اور رادھیکا کو ایک نئی اسپورٹس بائیک تحفے میں دی ہے جس کی قیمت لگ بھگ 15 کروڑ روپے ہے.

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دلہا دلہن کو ہاتھ سے بنائی گئی خوبصورت شال تحفے میں دی ہے جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے جبکہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے مکیش امبانی کے لاڈلے صاحبزادے کی شادی میں قیمتی رولز رائس تحفے میں دی جس کی قیمت 20 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے.

بچن خاندان نے نئے جوڑے کو 30 کروڑ کا زمرد کا ہار بطور تحفہ دیا اور کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین تحفتاً دی جس کی مالیت بھارتی میڈیا کے مطابق 19 لاکھ ہے.

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے آننت اور رادھیکا کو 9 کروڑ روپے کی مرسڈیز کار تحفے میں دی جبکہ اکشے کمار اگرچہ بیماری کی وجہ سے شادی میں شرکت تو نہ کرسکے مگر دلہا دلہن کو 60 لاکھ روپے کا سونے کا قلم تحفے میں دیا.

اس موقع پر فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے آننت اور رادھیکا کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے جس کی مالیت 300 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

جبکہ مختلف چینلز کے دعوے کے مطابق امیزون کے سی ای او جیف بیزوس نے آننت اور رادھیکا کو ایک بگاٹی تحفے میں دی. مشہور ریسلرجان سینا جو شادی میں پگڑی پہن کر دیسی لباس میں شریک ہوئے اور بیاہتا جوڑے کو 3 کروڑ کی لیمبورگینی تحفے میں دی۔ بل گیٹس نے پر اننت اور رادھیکا کو ایک لگژری یاٹ تحفے میں دی تھی جس کی قیمت 180 کروڑ ہے ساتھ ہی 9 کروڑ کی ہیرے کی انگوٹھی بھی دی.

دوستوں ان تحائف کے علاوہ مکیش اور نیتا امبانی نے بھی بیٹا اور بہو کو کئی بیش قیمت تحفوں سے نوازا ہے.

مکیش اور نیتا امبانی نے رادھیکا اور آننت کو پام جمیرہ میں ایک شاندار حویلی تحفے میں دی ہے. یہ حویلی 3,000 مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں 10 بیڈروم اور ایک نجی ساحل کا حصہ بھی موجود ہے۔ حویلی کی قیمت 640 کروڑ روپے ہے.

اس کے علاوہ ایک شاندار بینٹلی کانٹی نینٹل جی ٹی سی اسپیڈ بھی دلہا دلہن کو دی گئی ہے جس کی قیمت لگ بھگ 5.42 کروڑ روپے ہے۔

Anant Ambani Wedding Gifts

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anant Ambani Wedding Gifts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anant Ambani Wedding Gifts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   609 Views   |   29 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

شاندار جہاز سے ساحل سمندر پر بنی حویلی تک۔۔ اننت اور رادھیکا کو کس نے کون سا قیمتی تحفہ دیا؟

شاندار جہاز سے ساحل سمندر پر بنی حویلی تک۔۔ اننت اور رادھیکا کو کس نے کون سا قیمتی تحفہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شاندار جہاز سے ساحل سمندر پر بنی حویلی تک۔۔ اننت اور رادھیکا کو کس نے کون سا قیمتی تحفہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔